• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, جون 1, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

خاتون خلاباز نے امریکی انتخابات میں خلا سے اپنا ووٹ کاسٹ کر لیا

by sohail
اکتوبر 24, 2020
in تازہ ترین, ٹیکنالوجی, دنیا
0
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں ڈیوٹی پر موجود امریکی خلاباز کیٹ روبنز نے خلا سے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا ہے۔

کیٹ روبنز نے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس پر انہیں ووٹنگ بوتھ کے سامنے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ووٹنگ بوتھ پر آئی ایس ایس ووٹنگ بوتھ درج دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کے ساتھ کیٹ روبنز نے لکھا کہ آج میں نے اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا ہے۔

خلاباز خاتون کا اپنی آبائی کاؤنٹی کا بیلٹ پیپر کمپیوٹر کے ذریعے خلائی اسٹیشن سے منسلک کر دیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم خلا سے ووٹ کاسٹ کر سکتے ہیں تو زمین پر رہنے والے بھی ووٹ دے سکتے ہیں۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ یہ پہلی دفعہ نہیں ہے جب کیٹ روبنز نے خلا سے ووٹ کاسٹ کیا ہو۔

ناسا کے مطابق کیٹ رابنز نے 2016 میں بھی خلا سے ڈیوٹی کے دوران ووٹ کاسٹ کیا تھا۔

یاد رہے کیٹ رابنز 6 مہینے کے خلائی مشن کے سلسلے میں آئی ایس ایس میں موجود ہیں۔ ان کا موجودہ مشن 14 اکتوبر سے شروع ہوا تھا جو ان کی سالگرہ کا دن بھی ہے۔ زیادہ تر خلا باز ٹیکساس کے رہائشی کے طور پر خلا سے ووٹ کاسٹ کرتے ہیں کیونکہ انہیں ٹریننگ کے لیے ہوسٹن بھیجا جاتا ہے۔

ناسا کے مطابق اگر خلاباز اپنے شہر کے رہائشی کے طور پر ووٹ کاسٹ کرنا چاہیں تو اس کے لیے خاص انتظامات کرنے پڑتے ہیں۔

ناسا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 1997 میں قانونی بل پاس کرنے کے بعد خلا بازوں کو خلا سے ووٹ کاسٹ کرنے کا حق دیا گیا تھا جس کے بعد کئی خلا باز خلا سے زمین پر اپنا ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں۔

ناسا کے مطابق خلائی ادارے 2024 میں اپنے خلا بازوں کو چاند اور مریخ پر بھیجنے کے مشن پر کام کر رہے ہیں، ناسا کے مطابق اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ خلا باز نظام شمسی کے کسی بھی حصے میں ہوں، انہیں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کا پورا حق دیا جائے۔

Tags: امریکی انتخاباتخلا سے ووٹ ڈالناناسا
sohail

sohail

Next Post

پسند کی شادی پر بیٹی کی مارپیٹ، مسلمان خاندان کو فرانس سے نکال دیا گیا

ایمازون کے نمائندوں کا بھارت کے پارلیمانی پینل کے سامنے پیش ہونے سے انکار

بالی ووڈ اداکارہ لیونیا لودھ کا مہیش بھٹ پر ہراسانی کا الزام

بحرین میں مردہ قرار دی گئی دو نومولود بچیاں تدفین کے وقت زندہ ہو گئیں

نیب کی تاریخ کی سب سے بڑی پلی بارگین طے پا گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In