• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 8, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

نواز شریف کس طرح لندن بیٹھ کر آرمی چیف سے سوال کرسکتے ہیں، اسد عمر

by sohail
اکتوبر 24, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ نواز شریف کون کہتے ہیں جو لندن میں بیٹھ کر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سوال کریں۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ نواز شریف لندن میں بٹیھ کر آرمی چیف سے پوچھتے ہیں کہ اس بات کا جواب دینا ہوگا۔

کیپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری کے متعلق اسد عمر نے کہا کہ ان کی اپنی جماعت میں کوئی حیثیت نہیں، انہیں گرفتار کرنے کا کیا فائدہ؟

انہوں نے کہا کہ کیپٹن صفدر کو جس طرح گرفتار کیا گیا سمجھ نہیں آتا، ایسے گرفتاری نہیں ہونی چاہیے تھی، وہ کون سا سیاسی ٹارزن تھے؟

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے کراچی جلسے میں مقامی لوگ نہیں تھے، اس جلسے سے گھبرانے کی کوئی بات نہیں، کورونا نہ ہو تو پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کراچی میں بڑا جلسہ کر کے دکھائیں۔

اسد عمر نے کہا کہ سندھ حکومت اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہے، وفاقی حکومت کراچی کے مسائل کے حل کیلئے 736 ارب روپے دے رہی ہے، پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں بھی وفاق مدد کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کی ترقی کیلئے بھی تعاون کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے ذریعے ملک کی نئی سیاسی قیادت تیار ہو سکتی ہے، ان انتخابات میں نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ موقع دیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سالار عمران خان اورتحریک کی جان نوجوان ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کسی کویہ نہیں پتا تھا کہ آزادی کتنی بڑی نعمت ہے تو وہ بھارت کےمسلمانوں سے بات کرکے دیکھے، پاکستان نے وہ آزادی حاصل کی جو دنیا کہتی تھی کہ کبھی نہیں مل سکتی تھی۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کہتی تھی محمد علی جناح آزادی کی جنگ کبھی نہیں جیت سکتے، یہ قوم اتنی بے ضمیر نہیں ہوئی کے 2 ٹکے کا سیاسی آدمی مزار قائد پر نعرے لگائے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک یہ قوم سے معافی نہیں مانگیں گے یہ قوم آپ کے پیچھے آئے گی، ہم آپ سے معافی منگوا کر رہیں گے، یہ لوگ اپنے محسن کا احسان کبھی نہیں بھول سکتے۔

Tags: آرمی چیفاسد عمرنواز شریف
sohail

sohail

Next Post

ایلن مسک کا مریخ پر 10 لاکھ افراد کو بسانے کا منصوبہ

خاتون خلاباز نے امریکی انتخابات میں خلا سے اپنا ووٹ کاسٹ کر لیا

پسند کی شادی پر بیٹی کی مارپیٹ، مسلمان خاندان کو فرانس سے نکال دیا گیا

ایمازون کے نمائندوں کا بھارت کے پارلیمانی پینل کے سامنے پیش ہونے سے انکار

بالی ووڈ اداکارہ لیونیا لودھ کا مہیش بھٹ پر ہراسانی کا الزام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In