• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, مئی 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

عمران خان 3 وجوہات کی بنا پر فوجی قیادت سے ناخوش ہیں، رؤف کلاسرا کا انکشاف

by sohail
اکتوبر 24, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سینئر صحافی اور ٹی وی اینکر رؤف کلاسرا نے کہا ہے کہ عمران خان آرمی چیف سے خفا ہیں اس لیے انہوں نے آج اپنے انٹرویو میں ان کا نام لے کر شکوے کیے ہیں۔

اپنے تازہ وی لاگ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اس انٹرویو میں بہت جارحانہ انداز اختیار کیا اور سب پر برس بڑے، انہوں نے جنرل قمر جاوید باجوہ کے متعلق بھی چند ایسی باتیں کی ہیں جنہیں شاید ملٹری حلقوں میں پسند نہ کیا جائے۔

عمران خان سب پر برسے ہیں

رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ یہ ان کے اب تک کے تمام انٹرویوز میں سب سے زیادہ اہم تھا اور اس میں انہوں نے ماتحت عدالتوں کا نام لے کر ناراضی کا اظہار کیا، حتیٰ کہ اپنی ٹیم کے متعلق بھی خفگی کا تاثر دیا جو اپوزیشن کے ساتھ گفتگو کے حامی تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے آرمی چیف کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقاتوں کے متعلق کہا کہ انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیئے تھا۔

سینئر صحافی نے کہا کہ آرمی چیف اور اپوزیشن والے اس لیے ملے کہ حزب اختلاف کو علم تھا کہ جو کچھ ملنا ہے وہ انہی سے مل سکتا ہے، عمران خان نے تو صاف کہتے ہیں کہ میں کوئی این آر او نہیں دوں گا۔

انہوں نے وی لاگ میں کہا کہ عمران خان نے میڈیا پر بھی تنقید کی ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ میڈیا پیسے لیتا ہے، انہوں نے عدلیہ کو بھی ہدف تنقید بنایا ہے کہ ہم نے نوازشریف کو باہر جانے کی اجازت دینے کے لیے 7 ارب روپے کی ضمانت کا کہا تو عدلیہ نے یہ بات نہیں مانی۔

جنرل باجوہ سے شکوہ کیوں کیا؟

رؤف کلاسرا نے کہا کہ ایک بات سب سے اہم تھی، جس طرح انہوں نے جنرل باجوہ کا نام لے کر کہا کہ انہیں اپوزیشن کے ساتھ ملاقاتیں نہیں کرنی چاہئیں تھیں تو اس سے عوام میں یہ پیغام جاتا ہے کہ سول ملٹری تعلقات ایک صفحے پر نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں آرمی کے حلقوں میں بھی سوچا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم کو یہ بات پبلک کے سامنے نہیں کرنی چاہیے تھی، ایسی باتیں نجی ملاقاتوں میں کی جاتی ہیں۔

ان کا تجزیہ تھا کہ اس وقت جبکہ نوازشریف اور ملٹری کمانڈ کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں، وزیراعظم نے یہ بات کر کے زخموں پر نمک چھڑکا ہے۔

ناراضی کی تین بڑی وجوہات، اندر کی کہانی کیا ہے؟

رؤف کلاسرا نے کہا کہ اصل میں عمران خان جن باتوں پر فوجی قیادت سے ناخوش ہوئے ان میں خواجہ آصف کو انتخابات میں جتوانا شامل تھا۔ عمران خان جن لوگوں کو شدید ناپسند کرتے ہیں ان میں خواجہ آصف بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بہت خواہش تھی کہ خواجہ آصف کو عثمان ڈار سے شکست ہو۔ انہیں اب احساس ہوا کہ خواجہ آصف کو شکست ہو رہی تھی اور اسے آرمی چیف نے جتوا لیا۔ وہ سپریم کورٹ سے بھی نااہلی سے نکل گئے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کچھ اہم لوگوں سے بھی ان کی بات ہوئی ہے جنہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے، اس لیے وہ پوری اتھارٹی کے ساتھ یہ بات کر رہے ہیں۔

رؤف کلاسرا نے کہا کہ دوسری وجہ وہ ملاقات تھی جو آرمی چیف اور شہبازشریف، بلاول بھٹو اور دیگر اپوزیشن ارکان کے ساتھ ہوئی تھی۔ اس میں جب بلاول نے آرمی چیف سے کچھ شکوے کیے تو انہوں نے جواب میں شہباز شریف کی باتیں یاد کرائیں جو وہ آصف زرداری کے متعلق کیا کرتے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسی رو میں آرمی چیف نے عمران خان کے متعلق بھی کہا کہ اپوزیشن دور میں وہ جو کچھ کہتے تھے وہ اب ان کے سامنے آ رہی ہیں، یہ بات وزیراعظم کو شاید پسند نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے یہ بات ایک انٹرویو میں تھوڑی مرچ مصالحہ لگا کر بیان کی اور یوں سب کو اس کا علم ہو گیا، اس بات نے جلتی پر تیل کا کام کیا اور عمران خان کو بہت برا لگا۔

رؤف کلاسرا نے کہا کہ تیسری ممکنہ وجہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے معاملے پر بلاول کو کی گئی فون کال تھی جس سے بلاول کے سیاسی قد میں اضافہ ہوا اور پی ٹی آئی ہدف تنقید بن گئی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت عمران خان سمجھتے ہیں کہ فوج کے پاس ان کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں ہے اس لیے انہوں نے کھل کر انٹرویو میں باتیں کی ہیں۔

Tags: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہرؤف کلاسرارؤف کلاسرا یوٹیوب چینلعمران خان
sohail

sohail

Next Post

پاکستان میں نئے سوشل میڈیا رولز کے اہم نکات کیا ہیں؟

رؤف حسن کو عاصم باجوہ کی جگہ معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کر دیا گیا

کراچی کے سینئر صحافی علی عمران لاپتا ہو گئے

کوئٹہ جلسے سے نوازشریف خطاب کریں گے، مریم نواز کی تصدیق

جنسی ہراسگی کے خلاف می ٹو مہم ایران پہنچ گئی، خواتین نے بولنا شروع کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In