وزیر اعظم عمران خان نے سینئر صحافی رؤف حسن کو نیا معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات مقرر کر دیا۔
وزیر اعظم کے میڈیا آفس کے مطابق انہوں نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے رؤف حسن کو معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات مقرر کیا ہے۔
کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ان کی تقرری اعزازی طور پر کی گئی ہے۔
12 اکتوبر کو لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
عاصم سلیم باجوہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے چیئرمین ہونے کے ساتھ ساتھ معاون خصوصی کے اضافی عہدے پر بھی فرائض انجام دے رہے تھے۔