• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

نیوانڈیا ڈاکٹرائن، بھارت کی چین اور پاکستان کو دھمکی

by sohail
اکتوبر 26, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے اپنے بیانیے کو نیو انڈیا ڈاکٹرائن کا نام دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ ان ممالک تک لے جائیں گے جہاں سے یہ خطرات آ رہے ہیں۔

اجیت دوول نے نئی دلی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ بھارت نے پہلے کبھی حملہ نہیں کیا بلکہ ہمیشہ اپنے دفاع میں کارروائی کی تاہم اب بھارت پہل نہ کرنے کے ماضی کے نظریے میں تبدلی لا رہا ہے اور نیو انڈیا ڈاکٹرائن کے تحت جہاں سے خطرہ ہو گا وہاں پر میدان جنگ بنا دیا جائے گا۔

دوسری جانب بھارتی نیوز ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق انکشاف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رہنما سواتنترا دیو سنگھ نے پارٹی کارکنان کے اجلاس میں کہا کہ رام مندر اور آرٹیکل 370 کے فیصلوں کی طرح نریندر مودی فیصلہ کرچکے ہیں کہ پاکستان اور چین کے ساتھ جنگ کب لڑی جائے گی۔

اجیت دوول کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفی نے کہا کہ بھارت روز اول سے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ اس راہ پر چل کر خود بھی کمزورہو رہا ہے۔

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفی نے مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ بھارتی افواج کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کے خلاف اقدامات سے بھارت خود کو کمزور کر رہا ہے ۔

دفاعی تجزیہ کار نے بھارت کے گلگت، آزاد کشمیر اورآخر میں پاکستان پر قبضہ کرنے کے مذموم عزائم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خطے میں پاکستان کے لئے بڑھتے ہوئے خطرات کو سمجھ کر اس کے تدارک کیلئے اقدامات اٹھانا ہوں گے کیونکہ پاکستان نے امن پسندی کے نام پراپنے ہاتھ پاؤں خود باندھ رکھے ہیں۔

Tags: اجیت دوولنیو انڈیا ڈاکٹرائن
sohail

sohail

Next Post

پنجاب کی تاریخ کی مہنگی ترین گاڑی کی رجسٹریشن کر لی گئی

مسلم لیگ (ن) کے رہنما راشد بھٹی کے گھر پر فائرنگ

نوازشریف کے پاس دو ویڈیوز اور بھی ہیں، ارشاد بھٹی کا انکشاف

پشاور کے مدرسے میں دھماکہ، 7 افراد جاں بحق 110 زخمی

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر، فعال کیسز 11 ہزار سے بڑھ گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In