• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

رئیل می کمپنی کا انتہائی کم قیمت فائیو جی موبائل فون تیار کرنے کا اعلان

by sohail
اکتوبر 28, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, ٹیکنالوجی
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

چین کمپنی رئیل می کا کہنا ہے کہ وہ سستے فائیو جی موبائل فون بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

نکی ایشیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کمپنی کے سی ای او سکائی لی نے کہا ہے کہ وہ یورپ سمیت دیگر ابھرتی ہوئی مارکیٹس میں یہ کم قیمت موبائل فون فروخت کرے گی۔

اس وقت رئیل می چین میں سستے ترین فائیو جی موبائل فون فروخت کر رہی ہے، اب وہ ملک سے باہر مارکیٹس کے لیے یہ موبائل فون فروخت کرے گی جن کی قیمت 350 ڈالرز (56 ہزار روپے) تک ہو گی۔

رئیل می کا یہ فون آئی فون 12 کی قیمت سے آدھا جبکہ ہوائی کے تازہ ترین فائیوجی موبائل میٹ 40 کی قیمت سے ایک تہائی سستا ہے۔

سکائی لی نے 2 برس قبل اس کمپنی کی بنیاد رکھی تھی، اس سے قبل وہ اوپو میں سینئر ایگزیکٹو کے عہدے پر کام کر رہے تھے، مختصر عرصے میں ان کی کمپنی موبائل فون مارکیٹس میں فروخت کے لحاظ سے سونی اور ایل جی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 7ویں نمبر پر آ گئی ہے۔

رواں برس بھارت کی دنیا کی سب سے بڑی سمارٹ فون کی مارکیٹ میں فروخت کے حوالے سے یہ چوتھے نمبر پر ہے۔ زیامی بھارت میں سب سے مقبول کمپنی ہے جبکہ ویو دوسرے اور سام سنگ تیسرے نمبر ہے۔

یورپ میں ہوائی پر پابندیوں کے باعث اب دیگر چینی کمپنیاں اس براعظم میں قدم جمانے کی کوشش کر رہی ہیں، ان میں زیامی، اوپو، ویوو اور ریئل می شامل ہیں۔

رئیل می کے سی ای او کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی اگلے برس بھی چینی مارکیٹ میں ان موبائل فونز کو فروخت کرے گی جن میں صرف فائیو جی موجود ہے کیونکہ دیگر ممالک میں ابھی یہ نیٹ ورک تشکیل کے مختلف مراحل میں ہے۔

البتہ ان کا کہنا تھا کہ وہ اگلے برس اپنے ان نئے موبائل فون کا 50 فیصد حصہ یورپ میں فروخت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جن میں دیگر نیٹ ورکس کے ساتھ ساتھ فائیو جی کی سہولت بھی موجود ہوگی۔

رئیل می واحد کمپنی ہے جو چین میں صرف فائیو جی پر چلنے والے کم قیمت موبائل فروخت کر رہی ہے جن کی قیمت 148 ڈالرز (24 ہزار روپے) ہے جو اس وقت مارکیٹ میں اس قسم کے سستے ترین موبائل فون ہیں۔

Tags: رئیل میسستے فائیو جی موبائلفائیو جی ٹیکنالوجیفائیو جی سمارٹ فونز
sohail

sohail

Next Post

اشرافیہ کے لیے مخصوص 352 ایکڑ پر محیط کلب اور کرایہ صرف 3 روپے فی ایکڑ

سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین کیلئے کفالہ کی جگہ نئے معاہدے کا اعلان

پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی کو ایوان سے باہر نکال دیا گیا

بالی ووڈ کی پر کشش و مسحور کن سلیبریٹیز کون سی ہیں؟

سوشل میڈیا اسٹار کی مرسڈیز گاڑی کو نذر آتش کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In