بھارت کے 23 شہروں کے 60 ہزار افراد کے رد عمل کو سامنے رکھ کر سلیبریٹیز ریسرچ رپورٹ تیار کی گئی ہے جس کے مطابق امیتابھ بچن کے حق میں 88 فیصد افراد نے رائے دی ہے جبکہ اکشے کمار کو 86.8 فیصد افراد نے بالی ووڈ کی سب سے قابل اعتماد شخصیت قراد دیا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق جاذب نظر دیپکا پاڈوکون 82.8 فیصد افراد کی رائے کے ساتھ بالی ووڈ کی سب سے قابل اعتماد اداکارہ قرار پائی ہیں جبکہ انوشکا شرما اور ویراٹ کوہلی کوانڈین سلیبریٹیز جوڑوں میں پہلی پوزیشن دی گئی ہے۔
اسی طرح معروف ٹی وی سٹار کپل شرما، ٹی وی کی سب سے قابل اعتماد شخصیت قرار پائے ہیں۔ ان کے حق میں 63.2 فیصد افراد نے رائے دی ہے جبکہ خواتین سلیبریٹیز کی فہرست میں کاجول پہلے نمبر پر ہیں۔
بالی ووڈ کے اداکار رنویر سنگھ اور ٹاپ ہیروئن دیپکا پاڈوکون کو انڈیا میں سب سے زیادہ شناخت رکھنے والا جوڑا قرار دیا گیا ہے۔
بالی ووڈ اداکار آیوش کھرانا انڈیا میں سب سے زیادہ شناخت رکھنے والی شخصیت قرار پائے ہیں۔ بالی ووڈ کی سٹار اداکارہ کرینہ کپور اور بھارتی سنگھ انڈیا میں ٹی وی پر سب سے زیادہ شناخت رکھنے والی خواتین سلیبریٹیز قرار پائی ہیں۔
اس کے علاوہ دیپکا پاڈوکون کو انڈیا کی سب سے زیادہ گلیمرس سلیبریٹیز بھی قرار دیا گیا ہے جبکہ پرینکا چوپڑا دوسرے نمبر پر رہیں۔ اداکار رنبیر کپور اس فہرست میں تیسری پوزیشن پر ہیں۔