اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کل سے ملک بھر میں شاپنگ مالز، دکانیں، مارکیٹیں، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق بریفننگ دی گئی۔
اجلاس میں تفریح گاہوں اور پارکس کو شام 6 بجے بند کر دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر کے میڈیکل اسٹورز، کلینک اور اسپتال کھلے رہیں گے۔
اس سے قبل این سی او سی نے تمام شہریوں کے لیے ماسک پہننا لازم قرار دے دیا تھا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک کے 11 شہروں میں وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ، سیکرٹری صحت اور چاروں صوبوں کے نمائندوں نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ تعلیمی اداروں میں کورونا کیس سامنے آنے کا بھی جائزہ لیا گیا۔
این سی او سی نے تمام صوبوں کو ایس او پیز اور ماسک پہننے پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی۔
این سی او سی نے کہا صوبے بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک لازم قرار دیں۔