• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین کیلئے کفالہ کی جگہ نئے معاہدے کا اعلان

by sohail
اکتوبر 28, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سعودی عرب میں آجر اور غیرملکی ملازمین کے درمیان کفالہ کے نام سے معروف نظام کی جگہ نئے معاہدے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یاد رہے سعودی عرب میں غیر ملکی ملازمین اور آجر کے درمیان 70 برس  سے کفالہ کے نام سے رائج معاہدے کو ختم کرنے پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نئے نظام سے کارکن اور مزدور استحصال کا شکار ہوں گے۔

اس حوالے سے سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ کفالہ کے قانون کا خاتمہ آجر اور غیر ملکی ملازمین کے درمیان تعلقات کو روزگار کے ایک ایسے معاہدے تک محدود کر دے گا جو دونوں فریقوں کے حقوق اور فرائض کی وضاحت کرے گا۔

واضح رہے کفالہ کی جگہ ملازمت کے نئے معاہدے میں طے شدہ قانون کے مطابق غیرملکی مزدوروں کو نقل و حرکت کی مکمل آزادی حاصل ہو گی۔

سعودی عرب میں مالکان کی بڑی تعداد نے کفالہ کا غلط استعال کرکے غیرملکی مزدوروں کیلئے مشکلات پیدا کیں جس کے نتیجے میں انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے کفالہ کے نظام کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا۔

سعودی حکام کا ماننا ہے کہ کفالہ کے نظام نے بیرونی طور پر ریاست کے تشخص پر برا اثر ڈالا یہاں تک کہ یہ نظام ریاست میں ملازمت کے مواقعوں پر بھی بری طرح اثر انداز ہوا کیونکہ اسپانسرز نے اپنے ذاتی مفاد کیلئے اس نظام کا غلط استعال کرنا شروع کر دیا تھا۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ کفالت نظام کا ایک نقصان یہ بھی ہے کہ اس نے تجارتی ویزا کیلئے بلیک مارکیٹ کو پھلنے پھولنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

سعودی عرب نے 2019 میں کچھ غیر ملکیوں کیلئے مستقل رہائشی پروگرام پریمیم ریذیڈنسی کارڈ ( پی آر سی) شروع کیا تھا تاکہ غیرملکی سعودی کفیل کے بغیر اپنے اہل خانہ کے ساتھ اس ملک میں رہ سکیں۔

کفالہ کی جگہ نیا نظام غیر ملکیوں کو نقل و حرکت کی آزادی، رہائش کے اجرا کے حقوق اور اپنے رشتہ داروں کے لئے ویزا کے حصول کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

Tags: سعودی عربسعودی عرب میں کفالہ کا نظام ختم
sohail

sohail

Next Post

پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی کو ایوان سے باہر نکال دیا گیا

بالی ووڈ کی پر کشش و مسحور کن سلیبریٹیز کون سی ہیں؟

سوشل میڈیا اسٹار کی مرسڈیز گاڑی کو نذر آتش کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی

اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی شہباز شریف کو بڑا ریلیف مل گیا

کورونا کی دوسری لہر، تمام شہریوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In