فرانس کے شہر نیس کے چرچ میں ایک حملہ آور نے چاقو کے وار کر کے کم از کم 3 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔
فرنچ میڈیا اور پولیس کے مطابق شہر کے میئر نے اسے دہشت گردی قرار دے دیا ہے، اطلاعات کے مطابق حملہ آور نے 3 افراد کو ذبح کر دیا ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
مغرب مسلمانوں کے ساتھ صلیبی جنگ شروع کرنا چاہتا ہے، طیب اردوان
میئر کرسچن ایسٹرائے نے ٹویٹر پر بتایا ہے کہ شہر کے معروف نوٹرے ڈیم چرچ میں دہشت گردی کا حملہ ہوا ہے، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے 2 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جبکہ کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
حملہ صبح 9 بجے کے قریب شروع ہوا جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور آپریشن شروع کر دیا۔
یاد رہے کہ فرانسیسی حکومت نے اس کے جواب میں انتہاپسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گستاخانہ خاکوں کو سرکاری سطح پر دکھانے کا اہتمام تھا جس پر مسلم ممالک میں غم و غصہ پھیل گیا۔