• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

پاکستان نے پہلے ایک روزہ میچ میں زمبابوے کو شکست دے دی

by sohail
اکتوبر 30, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین, کھیل
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

راولپنڈی: پاکستان نے پہلے ایک روزہ میچ میں زمبابوے کو دلچسپ مقابلے کے بعد 26 رنز سے شکست دے دی۔

پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں زمبابوے کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 282 رنز ہدف کے تعاقب میں 255 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے پانچ جب کہ وہاب ریاض نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

زمبابوے کی جانب سے برینڈن ٹیلر نے 112 اور مڈویرے 55 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 281 رنز اسکور کئے۔

زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میں کپتان بابر اعظم کا بلا نہ چل سکا اور وہ 19 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

ان سے پہلے اوپنرعابد علی 21رنزبنا کرآؤٹ ہوئے جبکہ دوسرے اوپنرامام الحق 58 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 75 گیندوں پرمشتمل اپنی اننگزمیں چھ چوکے لگائے۔

اس کے بعد فہیم اشرف اور عماد وسیم کی جوڑی نے 42 رنز جوڑ کر ٹیم کی معقول مجموعے تک رسائی کی امیدوں کو زندہ رکھا، فہیم 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

عماد وسیم نے 26 گیندوں پر دو چھکوں اور ایک چوکے کی بدولت ناقبل شکست 34 رنز کی باری کھیلی جس کی بدولت قومی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

زمبابوے کی جانب سے چیسورو اور مزاربانی نے دو دو جب کہ ممبا اور اسکندر رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Tags: پاک زمبابوے کرکٹ سیریز
sohail

sohail

Next Post

پاکستان میں کورونا پھیلنے لگا، 3 ماہ بعد ایک دن میں سب سے زیادہ ہلاکتیں

ملک میں تعلیمی ادارے نہیں بلکہ ریسٹورنٹس، مارکیٹس کورونا پھیلا رہی ہیں، اسد عمر

حکومت کا ایاز صادق کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ

چینی فوج نے بھارت کے مزید 8 کلومیٹر رقبے پر قبضہ کر لیا

ترکی میں شدید زلزلہ، 26 افراد جاں بحق، 400 سے زائد زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In