وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کی جانب سے فرانسیسی سفارتخانے جانے کی کوشش پر پولیس نے شیلنگ کردی۔
پولیس نے شیلنگ اس وقت شروع کردی جب مظاہرین نے فرانسیسی سفارتخانے کی طرف جانے کی کوشش کی۔ شیلنگ سے متحدہ طلبا محاذ کے عہدیداروں سمیت مظاہرے میں شریک دیگر افراد بے ہوش ہوئے۔
مظاہرین کی جانب سے جب راستے میں لگائے گئے کنٹینرز پھیلانگنا شروع کر دیا تو پولیس نے انہیں آگے جانے سے روک دیا۔
بعد ازاں پولیس کی جانب سے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کر دی گئی جس کے بعد ڈیپلومیٹک انکلیو اور ریڈ زون میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا۔
پولیس کی جانب سے شیلنگ کے بعد احتجاجی مظاہرین منتشر ہوگئے اور سریناچوک پہنچ گئے۔ مظاہرین نے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کردیا۔
دوسری جانب پولیس نے ریڈزون جانیوالے راستے کنٹینرز لگا کر بلاک کر دیے۔