• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

سب کچھ نوازشریف اور مریم کے اشارے پر ہو رہا ہے، شیخ رشید

by sohail
اکتوبر 31, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کی طرف سے جو کچھ کہا جا رہا ہے وہ غیر ملکی ایجنڈا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈکوارٹر میں ہونے والے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف سیاست کو ریاست پر فوقیت دے رہی ہے تاہم یکم نومبر سے 31 دسمبر اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ 3 ماہ میں ملکی سیاست واضح ہو جائے گی اور سب گواہ ہیں ایاز صادق 23 سال میں پہلی بار بولے ہیں یہ سب کچھ نواز شریف اور مریم نواز کے اشارے پر ہو رہا ہے جبکہ پیپلز پارٹی بیانات میں احتیاط سے کام لے رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ملک کو آگے لے کر جانا ہو گا۔ سیاست سے لڑائی آپ کا حق ہے لیکن ریاست سے لڑائی زیادتی ہے جبکہ خلفشار اور انتشار سے سیاسی قوتیں پچھتائیں گی۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایاز صادق کے بیان پر بھارت میں شادیانے بجائے جا رہے ہیں اور ن لیگ کی طرف سے جو کچھ بھی کہا جا رہا ہے وہ غیر ملکی ایجنڈا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہے وہ ادھر ہی رہیں گے اور اگر سیاست سے لڑائی کرنی ہے تو عمران خان میدان میں ہیں۔ عقل کے اندھوں کو اندازہ نہیں سیاست خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ عمران خان تمام بحرانوں سے سرخرو ہو کر نکل جائیں گے اور اگر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن مل سکتی ہیں تو ہم بھی ن لیگ سے بات کرسکتے ہیں کیونکہ ڈائیلاگ اور مذاکرات سیاسی جماعتوں میں ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ایازصادق کے بیان سے فوج میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ اب سیاست جس دوراہے میں داخل ہو رہی ہے اس کا نتیجہ کچھ بھی نکل سکتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کے پاس دینی مدارس کی طاقت موجود ہے۔ ملک میں صدرارتی نظام نہیں آئے گا نہ ہی مارشل لا ہوگا لیکن حالات خطرناک سمت جا رہے ہیں۔ پاکستان کا جوان اور جرنیل دونوں عظیم تر ہیں۔

Tags: ایاز صادقشیخ رشیدنواز شریف
sohail

sohail

Next Post

ہم جنوری میں اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

پیٹرولیم مصنوعات میں کمی، اطلاق یکم نومبر سے ہو گا

خوبرو اداکارہ کاجل اگروال نے اپنے ساتھی اداکار سے شادی کر لی

کورونا وبا مزید 17 جانیں نگل گئی، فعال کیسز ساڑھے 12 ہزار سے زائد

فرانس، کینیڈا میں دہشت گردی، 2 ہلاک متعدد زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In