پیٹرولیم مصنوعات میں کمی، اطلاق یکم نومبر سے ہو گا
حکومت کی طرف سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت ایک روپے 57 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 84 پیسے فی لیٹر کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 102 روپے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 103 روپے 22 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے اور ان کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
مٹی کے تیل کی موجودہ قیمت 65 روپے 29 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 62 روپے 86 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
خیال رہے 15 اکتوبر کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث لاک ڈاؤن کے خدشات کے پیش نظر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 5 فیصد تک گر گئی ہیں۔