• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, مئی 31, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کیا برطانیہ میں کورونا کے غلط اعدادوشمار کی بنیاد پر لاک ڈاؤن کرایا گیا؟

by sohail
نومبر 3, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

آکسفورڈ کے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ کو کورونا سے متعلق غلط اعداد و شمار کی بنیاد پر لاک ڈاؤن میں دھکیلا گیا ہے۔

سینٹر فار ایویڈینس بیسڈ میڈیسنز کے پروفیسر کارل ہینیگن نے برطانوی وزیراعظم بورس جانس اور ان کے میڈیکل ایڈوائزر کی جانب سے کورونا سے متعلق غلط اعداد و شمار کی بنیاد پر ملک میں لاک ڈاؤن لگانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

پروفیسر کارل ہینیگن نے برطانوی وزیراعظم اور ان کے مشیروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دسمبر تک ایک دن میں 2000 اموات کے خطرے کی پیش گوئی کی تھی جو بالکل غلط اعداد و شمار تھے۔

حکومت کی لاک ڈاؤن اسٹریٹجی کے ناقد پروفیسر کارل کا کہنا ہے کہ حالیہ کچھ ہفتوں میں ملک میں وبا کی صورتحال میں کافی حد تک تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی کیسز میں اضافہ تقریباً رک گیا ہے۔

پروفیسر کارل نے بتایا کہ ملک میں جو اموات رپورٹ ہو رہی ہیں وہ پہلے سے متاثرہ مریض ہیں، ان اموات کی شرح میں بھی بتدریج کمی ہوجائے گی۔

پروفیسر کارل کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب ملک کے چند اہم سائنسدانوں کی جانب سے بتایا گیا کہ موسم گرما کے بعد سے کورونا کے پھیلاو میں کمی ہو گئی ہے۔

کنگز کالج لندن اکیڈیمکس کے ماہرین نے بتایا کہ برطانیہ اور انگلینڈ میں کورونا کیسز میں ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ماہرین کے انکشافات کے بعد برطانوی میڈیا کی طرف سے حکومت کے چیف سائنٹیفک ایڈوائزر پیٹرک ویینس اور چیف میڈیکل ایڈوائزر کرس ویٹی کو شدید  تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

دونوں مشیروں نے گزشتہ ہفتے پریس بریفنگ کے دوران کورونا کے غلط اعداد و شمار کی بنیاد پر لاک ڈاؤن کی حمایت کی تھی۔

برطانوی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے سائنس نے دونوں مشیروں کو لاک ڈاؤن کے حق میں دلائل دینے کے لیے طلب کر لیا ہے۔

یاد رہے 3 روز قبل برطانیہ نے کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ملک بھر میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

برطانوی وزیراعظم نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ملک میں کورونا متاثرین کی بڑھتی ہوئِی تعداد اور نیشنل ہیلتھ سروسز کے ادارے پر پڑنے والے بوجھ کے پیش نظر ملک میں دوسری مرتبہ لاک ڈاؤن نافذ کیا جا رہا ہے۔

Tags: برطانیہ میں‌ کورونا وائرسبرطانیہ میں لاک ڈاؤنکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post

امریکی صدارتی انتخابات کے بعد عبوری دور میں کیا ہوتا ہے؟

سینیٹ پلاننگ کمیٹی کی بجلی کے بلوں پرنیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کی سفارش

ہمیں نقصان پہنچا تو معاملہ فیٹف، اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے، سرینہ عیسیٰ کی تنبیہ

ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ صدر بننے کے لیے ضروری ریاست اوہائیو سے کامیاب

سعودی کمپنی آرامکو کو تیسری سہ ماہی میں 44.2 ارب ریال کا منافع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In