• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعہ, اپریل 17, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

امریکی صدارتی انتخابات کے بعد عبوری دور میں کیا ہوتا ہے؟

by sohail
نومبر 3, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی صدارتی انتخابات کے لیے انتخابی عمل کا آغاز نومبر کے پہلے ہفتے سے کیا جاتا ہے جس کے بعد اگلے سال جنوری کی 20 تاریخ کو امریکہ کا نو منتخب صدر حلف اٹھاتا ہے۔

انتخابات پر نظر رکھنے والے ماہرین بتاتے ہیں کہ پولنگ کے عمل سے لے کر حلف برداری کی تقریب تک کے عرصے کو ٹرانزیشن پیریڈ یا عبوری دور کہا جاتا ہے۔

عبوری ٹائم پیریڈ میں امریکی صدر کابینہ کی تشکیل سمیت کئی اہم عہدوں پر بھرتیاں کرتا ہے۔ تاہم اگر کوئی دوسری ٹرم کے لیے بھی صدر منتخب ہو جاتا ہے تو اسے نسبتاً کم  کام کرنا پڑتا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق رواں سال ہونے والے انتخابات میں حلف برداری کی تقریب سے قبل صدر کو 11 ہفتوں کا وقت دیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاک کے ذریعے کاسٹ کیے گئے ووٹوں کو موصول کرنے اور گنتی کرنے کے عمل سے انتخابات کے نتائج میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

2000 میں ہونے والے انتخابات میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے عمل نے انتخابی نتائج میں تاخیر کی تھی جس کے بعد جارج بش کو حلف برداری سے قبل صرف 35 دن دیے گئے تھے۔

2000 میں جارج ڈبلیو بش کے مخالف امیدوار ایلگور تھے۔ انتخابات کے دوران فلوریڈا میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر تنازعہ کھڑا ہوا تھا۔

رواں برس امریکی انتخابات میں اگر صدر ٹرمپ دوبارہ منتخب ہو جاتے ہیں تو انہیں جوبائیڈن کی نسبت کم کام کرنا پڑے گا۔

جو بائیڈن صدر منتخب ہونے کے بعد کابینہ کی تشکیل سمیت کئی اہم امور سرانجام دیں گے جب کہ ٹرمپ کو اپنی انتظامیہ میں معمولی رد وبدل کرنا ہوگی۔

صدر ٹرمپ چاہیں تو اپنی موجودہ کابینہ کے ذریعے امریکہ کا انتظام سنبھال سکیں گے۔

جوبائڈن اگر صدارتی انتخابات جیتنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو انہیں محکمہ داخلہ و خارجہ سمیت دفاعی شعبے میں بھی بھرتیاں کرنی ہوں گی۔

جوبائڈن کو لگ بھگ 4 ہزار سرکاری ملازمین بھرتی کرنے کا بڑا کام بھی سرانجام دینا ہوگا۔

واضح رہے امریکی انتخابات میں اب تک کے نتائج کے مطابق برتری حاصل کرنے والے جوبائیڈن سابق امریکی صدر باراک اوبامہ کے دور میں نائب صدر رہ چکے ہیں، وہ خارجہ امور کے بھی ماہر تسلیم کئے جاتے ہیں۔

Tags: امریکی انتخاباتجو بائیڈنڈونلڈ ٹرمپ
sohail

sohail

Next Post

سینیٹ پلاننگ کمیٹی کی بجلی کے بلوں پرنیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کی سفارش

ہمیں نقصان پہنچا تو معاملہ فیٹف، اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے، سرینہ عیسیٰ کی تنبیہ

ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ صدر بننے کے لیے ضروری ریاست اوہائیو سے کامیاب

سعودی کمپنی آرامکو کو تیسری سہ ماہی میں 44.2 ارب ریال کا منافع

امریکی انتخابات، نتائج کا سلسلہ جاری، جوبائیڈن کو برتری حاصل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In