• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

سعودی کمپنی آرامکو کو تیسری سہ ماہی میں 44.2 ارب ریال کا منافع

by sohail
نومبر 4, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا, معیشت
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

تیل کی خریدوفروخت کا کام کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی سعودی آرامکو کو رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں 44.2  ارب ریال کا منافع حاصل ہوا۔

سعودی میڈیا کے مطابق یہ منافع رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں 44.6  فیصد کم تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2019 کی تیسری سہ ماہی میں سعودی آرامکو کو 79.8 ارب ریال کا منافع ہوا تھا۔

دوسری جانب رواں سال کی تیسری سہ ماہی کا منافع دوسری سہ ماہی سے 79.6  فیصد زیادہ رہا جو کورونا کے اثرات کے بعد کمپنی کے لیے ایک اچھی خبر بھی ہے۔

آرامکو کے مطابق دوسری سہ ماہی میں کمپنی کو صرف 24.6  ارب ریال کا منافع حاصل ہوا تھا۔

کمپنی کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق سال کے ابتدائی 9 مہینوں میں کمپنی کو 131.3  ارب ریال کا منافع ہوا۔

اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ابتدائی 9 ماہ کا یہ منافع گزشتہ سال کے نو ماہ کے مقابلے میں 48.6  فیصد کم تھا۔

گزشتہ سال کمپنی کو نو ماہ کے دوران 255.7  ارب ریال کا منافع ہوا تھا۔

واضح رہے گزشتہ سال کے اواخر میں پھوٹنے والی کورونا وبا نے جہاں دنیا بھر میں صحت کے شعبے میں ہنگامی حالات پیدا کیے وہیں دنیا کی بڑی بڑی معیشتوں کا پہیہ بھی رک کر رہ گیا۔

تیل کی پیداوار اور فروخت کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور عرب ریاستیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔

خام تیل کی قیمتوں اور اس کی فروخت میں کمی سے آئل کمپنیوں کو خسارہ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

آئل ریفائننگ اور کیمیکلز کے کاروبار میں منافع نا ہونے کے باعث کمپنیوں کو اپنے ہزاروں ملازمین کو گھر بٹھانا پڑا۔

عرب ممالک کی معیشتوں کے لیے بنیادی ضرورت سمجھے جانے والے تیل کی قیمتیں عالمی منڈی میں گر رہی ہیں۔

Tags: آرامکو کمپنیتیل کی قیمتیں
sohail

sohail

Next Post

امریکی انتخابات، نتائج کا سلسلہ جاری، جوبائیڈن کو برتری حاصل

شہر قائد کی ناکارہ پبلک ٹرانسپورٹ، بلوم برگ نے حقائق پیش کر دیئے

مرضی کے نتائج نہ آئے تو صدارتی انتخابات میں مداخلت کریں گے، نینسی پیلوسی کی دھمکی

تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں کب سے ہوں گی؟ بڑی خبر آگئی

ٹرمپ کا صدارتی انتخاب میں دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In