امریکی صدر نے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ الیکشن جیت چکے ہیں لیکن ان کی فتح کو شکست میں بدلنے کی کوششیں جا رہی ہیں۔
انہوں نے ووٹنگ کو متنازعہ قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان بھی کیا۔
صدر ٹرمپ نے اپنے مخالفین پر الزام لگایا کہ وہ پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد بھی جعلی ووٹ ڈلوا رہے ہیں تاکہ انتخابی نتائج تبدیل کیے جا سکیں۔
امریکی انتخابات، نتائج کا سلسلہ جاری، جوبائیڈن کو برتری حاصل
مرضی کے نتائج نہ آئے تو صدارتی انتخابات میں مداخلت کریں گے، نینسی پیلوسی کی دھمکی
بائیڈن کی جانب سے اپنے حامیوں کو مخاطب کرتے ہوئے بڑی فتح کا دعویٰ کیے جانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم بڑی فتح کی جانب گامزن ہیں لیکن وہ الیکشن چرانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم انہیں ایسا نہیں کرنے دیں گے، پولز ختم ہونے کے بعد ووٹ نہیں ڈالا جا سکتا۔
امریکی میڈیا کے مطابق اب کے انتخابی نتائج میں جوبائیڈن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔
امریکی صدر بننے کے لیے امیدوار کو 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنا ہوتے ہیں جب کہ اب تک کے نتائج کے مطابق جوبائیڈن 237 الیکٹورل ووٹ لے کر آگے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے 237 اور ری پبلکن امیدوار امریکی صدر ٹرمپ نے 210 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔
اب تک کے نتائج میں ڈیموکریٹک امیدوار کو 19 ریاستوں میں برتری حاصل ہے جب کہ ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ 16 ریاستوں کے نتائج اپنے نام کر چکے ہیں۔ 16 مزید ریاستوں سے نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
جوبائیڈن نے اب تک اریزونا،نیو میکسیکو، منی سوٹا اور نیوہیمپشائرکی ریاستوں میں برتری حاصل کی ہے، ٹرمپ فلوریڈا، ٹیکساس، جارجیا، پنسلوانیا، اوہائیو اور وسکونسن میں آگے ہیں۔
جوبائڈن کو نیو یارک سے 29 الیکٹورل ووٹ پڑے ہیں جب کہ ٹرمپ نے اہم ریاست فلوریڈا کا میدان اپنے نام کیا ہے ۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ساؤتھ اور نارٹھ ڈکوٹا سے تین تین الیکٹورل ووٹ اپنے نام کیے ہیں۔ الباما کا میدان بھی ٹرمپ کے ہاتھ میں ہے۔
ڈیموکریٹک امیدوار جوبائڈن نے اوریگن سے 7، واشنگٹن سے 12 اور کیلیفورنیا سے 55 الیکٹورل ووٹ اپنے نام کیے ہیں۔
جوبائڈن نے گزشتہ الیکشن میں ٹرمپ کے نام ہونے والی ریاست ایری زونا میں بھی میدان مار لیا ہے۔
ٹرمپ نے اوہائیو سے 18، ٹیکساس سے 38 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے، انڈیانا، نبراسکا، اوکلاہوما اور کنٹکی کی ریاستیں بھی ٹرمپ کے ہاتھ ہیں۔