• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

بالی ووڈ کے معروف اداکار فراز خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

by sohail
نومبر 4, 2020
in انتخاب, انٹرٹینمنٹ, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بالی ووڈ اداکار فراز خان طویل عرصہ تک بیمار رہنے کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار طویل عرصے سے دماغ کے انفیکشن میں مبتلا تھے۔

فلم ساز پوجا بھٹ نے اپنے ٹویٹر پیغام کے ذریعے ٘مداحوں کو اداکار کے مرنے کی خبر دی۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں پوجا بھٹ کا کہنا تھا کہ مجھے دکھی دل کے ساتھ بتانا پڑ رہا ہے کہ فراز خان اس دنیا میں نہیں رہے۔

انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی نیک خواہشات مشکل وقت میں ان کے ساتھ تھیں۔

انہوں نے فراز خان کے گھر والوں کے لیے دعاوں کی درخواست کی۔

گزشتہ ماہ پوجا بھٹ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا تھا کہ فراز خان کی صحت بہتری کی جانب گامزن ہے اور وہ پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں اداکار کی صحت کے لیے بھیجے گئے فنڈز کے لیے مداحوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔

گزشتہ ماہ فراز خان کے ڈاکٹرز نے انکشاف کیا تھا کہ اداکار دماغ کے انفیکشن میں مبتلا تھے، یہ انفیکشن ان کی چھاتی سے شروع ہوا تھا۔

ڈاکٹرز کے مطابق انہیں دماغ کے انفیکشن کی وجہ سے لگاتار تین دورے پڑے بعد ازاں ان دوروں کی وجہ سے انہیں نمونیا جیسے مرض کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

فراز خان بنگلورو کے وکرام اسپتال میں زیر علاج تھے، فلم ساز پوجا بھٹ نے ان کے معاشی حالات ٹھیک نا ہونے کے سبب مداحوں سے فنڈز اکھٹے کرنے کی درخواست کی تھی۔

پوجا بھٹ کی درخواست کے بعد اداکار سلمان خان نے ان کے اسپتال کے سارے بل بھر دیے تھے۔

46 سالہ فراز خان اداکار یوسف خان کے صاحبزادے تھے۔ فراز خان جولائی 1974 میں ممبئی میں پیدا ہوئے۔

کئی ٹی وی شوز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے فراز خان نے 1998 میں ریلیز ہونے والی رانی مکر جی کی فلم مہندی میں بھی کردار ادا کیا۔

اس سے قبل 1996 میں وکرام بھٹ کی مشہور فلم فریب میں اہم کردار ادا کیا۔ فلم فریب میں ان کی اداکاری کو بہت سراہا گیا۔

Tags: پوجا بھٹرانی مکھرجیسلمان خانفراز خان کا انتقال
sohail

sohail

Next Post

عامر خان کی بیٹی ایرا خان کا کم عمری میں جنسی استحصال کا شکار ہونے کا انکشاف

عرب اسرائیل معاہدہ، دوطرفہ پروازوں کا اعلان

راحت فتح یوٹیوب پر مقبول ترین پاکستانی گلوکار، سبسکرائبرز کی تعداد 50 لاکھ

امریکہ میں خانہ جنگی کے خدشات، ٹرمپ کے حامیوں پر چاقو سے حملہ

زمبابوے کے خلاف سپر اوور کی حکمت عملی، رمیض راجہ کی شدید تنقید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In