صدر ٹرمپ کے 4 حامیوں کو وائٹ ہاوس کے باہر چاقو مار دیا گیا ہے۔
یہ واقعہ وائٹ ہاوس کے باہر الیکشن کی رات ایک احتجاجی ریلی کے دوران پیش آیا جہاں ٹرمپ کے مخالفین اکھٹے ہوئے تھے اور نعرے لگا رہے تھے کہ صدر ٹرمپ اور نائب صدر پنس وائٹ ہاوس چھوڑ دو۔
الیکشن سے پہلے ان خدشات کا اظہار کیا جارہا تھا کہ اس دفعہ الیکشن میں ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان سڑکوں پر لڑائی ہوسکتی ہے اور امریکہ میں خانہ جنگی کا خطرہ ہوسکتا ہے۔
اب یہ خبریں آ رہی ہیں کہ وائٹ ہاوس کے باہر ٹرمپ کے چار حامیوں کو خنجر سے زخمی کر دیا گیا ہے۔
واشگنٹں پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
اب تک یہ معلوم نہیں چل سکا کہ کس بات پر ان چاروں کو چاقو اور خنجر سے زخمی کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ 3 مشتبہ حملہ آوروں کو تلاش کررہی ہے جن پر شک کیا جا رہا ہے کہ انہوں نےٹرمپ کے حامیوں پر حملہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاوس کے باہر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے تھے اور وہیں یہ واقعہ پیش آیا۔
تاہم ابھی تک یہ پتہ نہیں چلا کہ اس جھگڑے کی فوری وجہ کیا بنی اور حملہ آور کہاں گئے۔ امریکن پولیس کا کہنا ہے وہ انکوائری کررہی ہے