• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 14, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

وزیراعظم کی جانب سے ظہرانہ، اتحادی جماعتوں نے شکایات کے انبار لگا دیے

by sohail
نومبر 5, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اتحادی جماعتوں کو دیے گئے ظہرانے میں دیگر جماعتوں نے شکایات کے انبار لگا دیے۔

ذرائع کے مطابق ظہرانے میں ایم کیو ایم پاکستان، جی ڈی اے، بی اے پی اور جمہوری وطن پارٹی کے وفود سمیت وفاقی وزرا، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ اور سندھ و خیبر پختونخوا کے گورنر نے شرکت کی۔

اس سے قبل مسلم لیگ (ق) نے ظہرانے میں شرکت سے معذرت کر لی تھی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس میں وہ ملک کو نقصان پہنچانے پر تلی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں میں نہ بلیک میل ہوتا ہوں نہ دباؤ میں آتا ہوں۔ اس موقع پر اتحادی جماعتوں نے بھی حکومت کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن سےذاتی مفاد کی شرائط پر ڈائیلاگ بے معنی ہوں گے، اگر نیب کیسز میں رعایت ہی دینی ہے تو ڈائیلاگ کا کیا فائدہ؟

تاہم ذرائع کے مطابق انہوں نے شکایات کے انبار بھی لگا دیے، ترقیاتی فنڈز اور میگا پراجیکٹس کے حوالے سے سب سے زیادہ شکایت کی گئی۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ اور وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال نے وفاقی حکومت کی جانب سے وعدوں کی تکمیل نہ ہونے پر شکایت کی۔

سندھ سے اتحادی جماعتوں کا کہنا تھا کہ صوبے کے ہر محکمے میں صرف پیپلزپارٹی کا کنٹرول ہے، سندھ کی بیوروکریسی وفاق کے منصوبوں کو بھی پیپلزپارٹی کی مرضی سے چلا رہی ہے

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ہمارے حلقوں کو جان بوجھ کر نظرانداز کررہی ہے، حکومت وفاقی منصوبوں پر اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے۔

مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے اندرون سندھ کےعوام کو نظر انداز کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے اتحادی ہیں لیکن حکومت اس کا ثبوت نہیں دے رہی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اندرون سندھ کےعوام کے مسائل پر توجہ دی جائے، ان کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنات تھا کہ اندرون سندھ میں وفاقی یا صوبائی حکومتوں نے کوئی میگا پروجیکٹ یا ترقیاتی کام نہیں کیے، وفاق کے منصوبوں میں بھی منتخب ارکان پارلیمنٹ کو نظرانداز کرنا مناسب نہیں۔

ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر کام انتہائی سست روی کا شکار ہے، سندھ حکومت کے عدم تعاون کی وجہ سے کراچی کے لوگوں متاثر ہورہے ہیں، احساس پروگرام اور بیت المال میں بھی سندھ حکومت من پسند افراد کو نواز رہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جب حکومت ملی ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر تھا، معاشی ٹیم نے محنت کی اور ملکی معیشت کو استحکام ملا، 17 سال بعد کرنٹ اکاونٹ خسارہ مثبت ہوا ہے،عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے میکانزم تیار کر لیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کو یقین دہانی کرائی کہ مہنگائی اور حلقوں کے مسائل کا انہیں خود بھی احساس ہے، ہر جگہ مافیا بیٹھا ہے، جو تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2 سال تک مکمل توجہ معیشت کی بنیاد مضبوط بنانے پر تھی، اب پوری توجہ عوامی فلاحی منصوبوں پر مرکوز ہے، تمام وعدوں کو پورا کیا جائے گا اور ان پر جلد عمل درآمد ہوتا نظر بھی آئے گا۔

Tags: حکومت کی اتحادی جماعتیںعمران خان
sohail

sohail

Next Post

امریکی صدر کی افسانوی گاڑی اور خصوصی طیارہ کن خصوصیات کے حامل ہیں؟

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر ہوتی پر ججوں پہ دباؤ ڈالنے کا الزام

امریکی صدر کو کتنی تنخواہ ملتی ہے؟ وائٹ ہاؤس میں کیا سہولتیں ہوتی ہیں؟

کورونا ایس او پیز کے تحت سالانہ تبلیغی اجتماع کا آغاز ہوگیا

میسج ایک ہفتے بعد خوبخود ڈیلیٹ، واٹس ایپ نے نیا شاندار فیچر متعارف کرا دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In