• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

امریکی صدر کی افسانوی گاڑی اور خصوصی طیارہ کن خصوصیات کے حامل ہیں؟

by sohail
نومبر 5, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

دنیا کا سب سے طاقتور صدر تسلیم کیا جانے والا شخص جب وائٹ ہاوس کی صدارتی کرسی پر براجمان ہوتا ہے تو پوری دنیا کی سیاست و معیشت پر اس کے اثرات نظر آتے ہیں۔

امریکی صدارتی انتخابات کے اختتام کے ساتھ ہی وائٹ ہاوس کے نئے مکین کے بارے میں دنیا بھر میں چہ مگوئیاں ہونے لگتی ہیں۔

امریکی صدر کی افسانوی گاڑی سے لے کر جدید طیارے تک ہر چیز موضوع بحث رہتی ہے۔

خصوصی گاڑی کی خصوصیات

امریکی میڈیا کے مطابق صدور کی گاڑیوں کو مختلف نام دیے جاتے ہیں، امریکی صدر ٹرمپ چار سال قبل جب صدر منتخب ہوئے تو معروف امریکی کمپنی جنرل موٹرز نے ان کے لیے خصوصی کار تیار کی تھی جسے ‘دی بیسٹ’ کا نام دیا گیا تھا۔

اس سے قبل سابق صدر باراک اوبامہ کے لیے بنائی گئی گاڑی کو کیڈلاک کا نام دیا تھا۔

امریکی میڈیا نے بتایا تھا کہ دی بیسٹ نامی گاڑی کیڈلاک سے زیادہ جدید اور سہولیات سے مزین کار تھی۔

صدر ٹرمپ کے زیر استعمال رہنے والی کارکی تیاری کے لیے کمپنی کو ڈیڑھ کروڑ ڈالر ادا کیے گئے تھے۔

سابق صدر باراک اوبامہ کے زیر استعمال رہنے والی کیڈ لاک کا وزن آٹھ ٹن تھا اور اس کے ہر دروازے کی موٹائی آٹھ انچ ہی تھی۔

کار کے دروازوں کا وزن بوئنگ 747 کے دروازے کے برابر تھا۔

گاڑی کے اندر صدر اور ڈرائیور کے لیے مخصوص کیبن مکمل سیل ہوتا ہے تاکہ کسی بھی قسم کے حملے سے محفوظ رہا جا سکے۔

 امریکی صدر کی گاڑی کے اندر تازہ آکسیجن کی فراہمی کا مکمل بندوبست ہوتا ہے تاکہ کسی آلودہ جگہ سے گزرتے وقت صدر کو صاف ہوا مل سکے۔

گاڑی کے شیشوں کو کھولا نہیں جا سکتا، صرف ڈرائیور کو انتہائی ضرورت کے تحت تھوڑا سا شیشہ کھولنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

بلٹ پروف شیشوں والی یہ گاڑی کسی بھی حملے سے اندر بیٹھے افراد کو محفوظ رکھ سکتی ہے۔

صدر کی گاڑی اعلی کوالٹی کیمروں سے مزین ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ گاڑی میں جی پی ایس ٹریکنگ اور سیٹلائٹ کمیونی کیشن سسٹم بھی نصب ہوتا ہے تاکہ کسی بھی ایمرجسنی کی صورت میں امریکی صدر کا بیرونی دنیا سے رابطہ کرایا جا سکے۔

 گاڑی میں امریکی صدر کے بلڈ گروپ والا خون بھی ہمہ وقت موجود ہوتا ہے۔ 

 صدر کی گاڑی میں آگ بجھانے والے آلات، ہتھیار،  نائٹ ویژن چشموں اور آنسو گیس چھوڑنے والے آلات موجود ہوتے ہیں۔

امریکی صدر گاڑی میں اپنی پسند کا رد و بدل کرا سکتے ہیں۔

امریکی صدر کا طیارہ

صدر کو استعمال کے لئے بوئنگ 747 طیارہ دیا جاتا ہے جو دنیا کی ہر سہولت سے لیس ہوتا ہے۔

طیارے میں 4000 اسکوائر فٹ کی جگہ ہوتی ہے جس میں صدر کے لیے ایک کمرہ، میڈیکل روم اور دیگر ایک سو لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ ہوتی ہے۔

امریکی صدر جب فضائی سفر پر نکلتا ہے تو اس دوران ایک گھنٹے کے دو لاکھ ڈالر خرچ ہوتے ہیں۔

جنگی حالات میں یہ طیارہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے طور پر کام کرتا ہے۔

Tags: امریکی صدرامریکی صدر کا طیارہامریکی صدر کی گاڑی
sohail

sohail

Next Post

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر ہوتی پر ججوں پہ دباؤ ڈالنے کا الزام

امریکی صدر کو کتنی تنخواہ ملتی ہے؟ وائٹ ہاؤس میں کیا سہولتیں ہوتی ہیں؟

کورونا ایس او پیز کے تحت سالانہ تبلیغی اجتماع کا آغاز ہوگیا

میسج ایک ہفتے بعد خوبخود ڈیلیٹ، واٹس ایپ نے نیا شاندار فیچر متعارف کرا دیا

بابر اعظم کے لیے آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا موقع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In