• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, مئی 31, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

ایم ایل ون پاکستانی ریلوے کی تاریخ کا سب سے بڑا اور انقلابی منصوبہ

by sohail
نومبر 7, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ایم ایل ون پاکستان کی تاریخ کا ایک بڑا اور سی پیک میں شامل اسٹریٹیجک نوعیت کا منصوبہ ہے جس کی تکمیل کے بعد کراچی اور لاہور کے درمیان ٹرین کا سفر صرف 7 گھنٹے رہ جائے گا۔

جمعہ کے روز وزیراعظم عمران خان نے اٹک میں حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں اس کا ذکر کیا۔

یہ منصوبہ لاگت کے اعتبار سے ریلوے کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہوگا۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایم ایل ون منصوبہ سی پیک کا حصہ ہے جس پر 6 ارب 80 کروڑ امریکی ڈالر کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

پاکستان میں ریلوے کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ سفر کا ایک سستا اور آرام دہ طریقہ ہے، اس منصوبے سے سیاحت کو بھی فروغ دیا جا سکے گا۔

بتایا گیا ہے کہ منصوبے کے تحت پہلے سے موجود ایک ہزار 872 کلومیٹر طویل اس ٹریک کو 2 رویہ بھی کیا جائے گا جبکہ ٹریک کی اپ گریڈیشن سے اس پر چلنے والی ٹرینوں کی موجودہ رفتار 110 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بڑھ کر 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوجائے گی۔

اس منصوبے میں کمپیوٹرائزڈ سگنل و کنٹرول سسٹم بھی شامل ہیں جبکہ گریڈ سیپریشن کے ذریعے ٹرینوں کے آپریشن کو محفوظ بھی بنایا جائے گا۔

وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ ایک انقلابی منصوبہ ہے جس سے پاکستان ریلوے کے تمام ڈھانچے کی تشکیل نوہوگی،اس منصوبے سے روزگارکے وسیع مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

ایم ایل ون کسی پھاٹک کے بغیر ایک ایسی ریلوے لائن ہوگی جس سے کراچی لاہور اورلاہورراولپنڈی کے درمیان سفر کے دورانیے میں واضح کمی آئے گی۔

منصوبے سے ریلوے کے حادثات میں بھی کمی آئے گی اور لوگوں کے لیے ڈیڑھ لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیداہوں گے۔ ایم ایل ون منصوبے کے لیے کم شرح پرقرض حاصل کیا جائے گا۔

Tags: ایم ایل ون منصوبہ
sohail

sohail

Next Post

ن لیگ کے سیکرٹری جنرل عمران نذیر گرفتار

انسانی حقوق کے متعلق حساس جوبائیڈن کا صدر بننا بھارت کے لیے خطرے کی گھنٹی

امریکی سپریم کورٹ کا دیر سے آنے والے ووٹ الگ کرنے کا حکم

منگیتر سے جھگڑے کے بعد ڈاکٹر نے خود سے شادی رچا لی

عمران خان نے پی ڈی ایم کو سرکس قرار دے دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In