• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 14, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

عمران خان نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، اہم فیصلے متوقع

by sohail
نومبر 9, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعظم عمران خان نے حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی تحریک دے نمٹنے اور دیگر معاملات پر پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اجلاس کچھ دیر میں وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا اور اس میں اہم وفاقی وزراء شرکت کریں گے۔

اجلاس میں شرکت کرنے والے افراد میں اسد عمر، پرویز خٹک، فواد چوہدری، بابر اعوان، شبلی فراز سمیت دیگر وزراء شامل ہیں۔

عمران خان نے پی ڈی ایم کو سرکس قرار دے دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سب سے اہم نکتہ اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی کی تیاری اور مہنگائی میں کمی کرنے کے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے بیانیے کے جواب میں حکومتی بیانیہ طے کرنے پر بھی بات ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نیب کیسز، سینیٹ الیکشن اور مختلف معاملات پر قانون سازی پر بھی مشاورت ہو گی۔

اس کے علاوہ اجلاس کے ایجنڈے میں جوبائیڈن کی جیت اور اس کے بعد کے معاملات پر بھی بات چیت ہو گی۔

اس سے قبل حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے پی ڈی ایم کو ایک سرکس قرار دیا تھا اور کہا تھا یہ لوگ مجھے اس لیے بلیک میل کررہے ہیں تاکہ میں نیب ختم کردوں اور ان کی چوری چھپ جائے۔

وزیراعظم نے اپوزیشن کو مخاطب کر کے کہا تھا کہ آپ جان لیں، آپ سب کا مقابلہ میرے ساتھ ہے۔

اس خطاب میں عمران خان نے اپوزیشن پر الزام عائد کیا تھا کہ جب ہم نے نیب کو ختم کرنے سے انکار کیا تو یہ لوگ عدلیہ، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کو تنقید کا نشانہ بنانے لگے۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف پر حملہ پوری فوج پر حملہ ہے۔ نون لیگ فوج میں بغاوت کرا کے اس ادارے کو تباہ کرنا چاہتی ہے۔

عمران خان نے مزید کہا تھا کہ نوازشریف بھارتی زبان بول رہے ہیں، اس سے میرا عزم مزید مضبوط ہو گیا ہے۔

Tags: اعلیٰ سطحی اجلاسپاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹعمران خان
sohail

sohail

Next Post

نیپرا نے بجلی مہنگی کر دی، صارفین پر 5 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا

کویت میں پاکستانیوں کیلئے نوکریوں کے نئے مواقع کھل گئے

ڈالر کی قدر میں مسلسل گراوٹ جاری، 158.91 روپے پر آ گیا

سپر لیگ: ثانیہ مرزا شعیب ملک کی حوصلہ افزائی کیلئے پاکستان پہنچ گئیں

ارطغرل ڈرامہ پاکستان کو 6 ارب ڈالرز میں پڑا ہے، پاک سعودی تعلقات پر رؤف کلاسرا کا تجزیہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In