دنیا میں ہر قسم کی مخلوق موجود ہے جو ہمہ وقت اپنی بقا کی جدوجہد میں مصروف رہتی ہے۔
انسان کبھی تصاویر اور کبھی ویڈیو کے ذریعے مختلف پرندوں اور جانوروں کی اس جدوجہد کو کیمرے میں قید کر کے دیگر انسانوں کے سامنے پیش کرتا رہتا ہے۔
ایسی ہی تصاویر کا مجموعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جنہیں دیکھنے پر پہلی نظر میں کسی خلائی مخلوق کا تاثر ابھرتا ہے۔

ان خوفناک تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلندی پر اڑتے بگلے کے معدے سے ایک سانپ باہر نکل رہا ہے جسے شائد اس بگلے نے چند لمحے قبل نگل لیا تھا۔

امریکی ریاست ڈیلوئیر کے ایک شوقیہ فوٹوگرافرسیم ڈیوس کے کیمرے نے اس تصویر کو اچانک محفوظ کر لیا، سانپ کی بگلے کے معدے سے نکلنے کی جدوجہد واضح نظر آ رہی ہے جبکہ بلندیوں پر اڑنے والا پرندہ اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔

سیم ڈیوس میری لینڈ میں ایک انجیئر ہیں جنہوں نے یہ تصویر ڈیلوئیر کے ساحل پر کھینچی، ان کا کہنا ہے کہ سانپ کو بگلے کے معدے سے باہر نکلتے دیکھ کر کئی چھوٹے عقابوں اور ایک لومڑی نے بھی اس امید پر تعاقب شروع کر دیا کہ شاید یہ خوراک ان کے کام آ جائے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے میں سمجھا کہ سانپ اس بگلے کو گردن پر ڈسنے کی کوشش کر رہا ہے تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ وہ اس کے معدے نکل بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا۔