• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

سرکاری ملازمین کے لیے پنشن و دیگر مراعات کا نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

by sohail
نومبر 12, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے پنشن و دیگر مراعات کا نیا کنٹری بیوٹری پنشن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ نئے بھرتی کیے جانے والے سرکاری ملازمین کے لیے پنشن و دیگر مراعات کا موجودہ نظام ختم کر کے نیا کنٹری بیوٹری پنشن سسٹم متعارف کرنے جب کہ ایک ارب ڈالر مالیت کے یورو بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یوروبانڈز کے لیے 10 بینکوں کی جانب سے بڈز موصول ہو گئی ہیں جن کا جائزہ لینے کے بعد دسمبر کے آخر تک یا جنوری میں بانڈز جاری کیے جائیں گے۔

وزارت خزانہ کے ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ پے اینڈ پنشن کمیشن آئندہ وفاقی بجٹ سے قبل اپنی سفارشات پر مبنی رپورٹ تیار کر کے وزارت خزانہ کو پیش کرے گا۔

نئے بجٹ میں نئے ملازمین کے لیے پنشن کا نیا نظام متعارف کرانے کا امکان بھی ہے جس کے تحت پنشن فنڈ قائم ہوں جب کہ ملازمین کی تنخواہوں سے کی جانے والی کٹوتی اس فنڈ میں جمع ہو گی۔

پنشن حکومتی خزانے کی بجائے اس فنڈ کی جانب سے ادا کی جائے گی تاہم نئے نظام کا اطلاق موجودہ سرکاری ملازمین پر نہیں ہو گا۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد حکومت کے پنشن کی مد میں اخراجات کو کنٹرول کرنا ہے۔

دوسری جانب حکومت پنجاب کی طرف سے صوبے کے 30 ہزار کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اس حوالے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبائی محکمہ سکولز ، ہائیر ایجوکیشن ، محکمہ بلدیات ، مواصلات کے ملازمین کی نوکریاں مستقل کی جائیں گی ، اس کے علاوہ محکمہ آبپاشی ، داخلہ ، ہاؤسنگ اور محکمہ لیبر کے ملازمین بھی مستقل کیے جانے والوں میں شامل ہیں ، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تمام محکموں سے رپورٹس بھی طلب کرلی ہیں۔

اس سے قبل صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے اساتذہ کو مستقل کیے جانے کی مخالفت کردی تھی ، ان کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب میں مستقل اساتذہ کا چکر اب ختم ہوجا نا چاہیئے کیوں کہ اساتذہ کی پنشن کا حکومت پر بہت بوجھ پڑ چکا ہے۔

ڈاکٹر مراد راس نے بتایا کہ صوبے میں نئے اساتذہ کی بھرتیاں کرنے جارہے ہیں جنہیں صرف کنٹریکٹ بنیادوں پر رکھا جائے گا، جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ماضی میں مستقل کیے جانے ولے اساتذہ کی پنشن کا حکومت پر بہت بوجھ پڑ چکا ہے، اس لیے بہت ضروری ہے کہ مستقل اساتذہ کا چکر اب ختم ہوجا نا چاہیئے۔

Tags: پنشن کا نیا نظاممراد راس
sohail

sohail

Next Post

مریم نواز کا حلیمہ سلطان جیسا اسٹائل سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا

بلوچستان کے بچوں کے لیے انوکھی اونٹ لائبریری

اسٹیبلشمنٹ سے بات آئین کے دائرہ کار میں اور عوام کے سامنے ہو سکتی ہے، مریم نواز

پاکستان میں ترسیلات زر میں مسلسل پانچویں ماہ اضافہ

وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے اسکول بند کرنے کا اشارہ دے دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In