• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, اپریل 20, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر، ایک روز میں 105 افراد جاں بحق

by sohail
نومبر 17, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر میں تشویشناک تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، نئے کیسز کے ساتھ ساتھ اموات کی شرح بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 2751 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 105 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 4 لاکھ 45 ہزار 977 ہو گئی ہے، اب تک اس وبا سے 9010 افراد انتقال کر چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2265 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد وائرس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 88 ہزار598 ہو گئی ہے۔ فعال کیسز کی مجموعی تعداد 48 ہزار 369 ہو گئی ہے۔

سندھ اس وقت سب سے متاثرہ صوبہ ہے جہاں 1520 نئے کیسز کے بعد مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار 482 ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 افراد جان بحق ہوئے ہیں جس کے بعد وبا کے ہاتھوں کل 3222 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 535 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 28 ہزار 673 ہو گئی ہے، صوبے میں مزید 30 مریض انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3452 تک پہنچ گئی۔

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 466 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 53 ہزار 253 ہو گئی ہے، 12 مریضوں کے جاں بحق ہونے کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1489 ہو گئی ہے۔

بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 796 اور اموات کی تعداد 176 تک پہنچ گئی۔

اسلام آباد میں کورونا کے 158 مزید کیسز کے بعد مریضوں کی کل تعداد 35 ہزار 203 ہو گئی ہے، مزید 2 افراد کے وفات پا جانے کے بعد اموات کی تعداد 379 ہو گئی ہے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے 21 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی کل تعداد 7771 ہو گئی ہے، اموات کی تعداد 193 ہو گئی ہے۔

گلگت بلتستان میں 6 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مریضوں کی کل تعداد  4799 ہو گئی ہے، مجموعی طور پر اموات کی تعداد 99 ہے۔

Tags: پاکستان میں‌ کورونا وائرسکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post

بختاور بھٹو زرداری کا منگیتر کون ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو سرکاری تحائف کی خفیہ نیلامی سے روک دیا

سعودی عرب میں خشک سالی، حکومت نے نماز استسقاء کی تاکید کر دی

کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ، عمران خان نے منظوری دے دی

ہندوؤں کی مذہبی تقریب میں شرکت، شکیب الحسن نے معافی مانگ لی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In