• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

کیا نواز شریف کو اسٹیبشلمنٹ نے باہر بھجوایا تھا؟ رؤف کلاسرا کے انکشافات

by sohail
نومبر 15, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کے معروف صحافی اور ٹی وی اینکر رؤف کلاسرا نے اپنے وی لاگ میں بتایا ہے کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں حال ہی میں ایک ورکشاپ منعقد کی گئی جس میں بڑے صحافیوں اور ٹی وی اینکرز نے شرکت کی، اس میں آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض حمید نے بھی لیکچر دیا اور سوالوں کے جواب دیے۔

رؤف کلاسرا کے مطابق جنرل فیض نے علاقائی سیکیورٹی پر گفتگو کی اور بھارت و افغانستان سے متعلق معاملات پر شرکاء کو بریف کیا تاہم اس دوران پاکستانی سیاست پر بھی ان سے سوالات کیے گئے۔

کیا ایاز صادق غداری کے مرتکب ہوئے؟

انہوں نے بتایا کہ آئی ایس آئی کے سربراہ سے ایاز صادق کے بیان کے حوالے سے سوال کیا گیا جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس پر ہمیں زیادہ ردعمل نہیں دینا چاہیئے کیونکہ جتنی زیادہ گفتگو ہوتی ہے اتنا ہی بھارتی حکومت اور ان کا میڈیا اس سے فائدہ اٹھاتا ہے۔

رؤف کلاسرا کے مطابق جنرل فیض نے اس ورکشاپ میں لیکچر کے دوران کسی پر بھی غداری کے فتوے لگانے سے احتراز کی بات کی۔

میڈیا کو رام کیا جائے یا مکالمہ کیا جائے؟

رؤف کلاسرا نے بتایا کہ ڈی جی آئی ایس آئی سے میڈیا پر پابندیوں کے متعلق بھی سوال کیا گیا جس پر انہوں نے انکشاف کیا کہ فوجی قیادت کی اندرونی گفتگو میں ایک مرتبہ اس موضوع پر بھی سوچا گیا کہ میڈیا کو کس طرح رام کیا جائے لیکن بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ میڈیا کو پارٹنر بنانا ہے اور ان کے ساتھ مکالمہ کرنا ہے۔

رؤف کلاسرا نے بتایا کہ آئی ایس آئی کے سربراہ کے مطابق فوجی قیادت نے میڈیا کے ساتھ بیٹھ کر انہیں اپنی تشویش سے آگاہ کرنے اور مختلف معاملات پر اسے اعتماد میں لینے پر اتفاق کیا۔۔

نواز شریف کو کیسے باہر بھیجا گیا؟

سینئر صحافی نے بتایا کہ جنرل فیض حمید نے اس ورکشاپ کے دوران سب سے اہم گفتگو نوازشریف کے متعلق کی، ان سے کسی نے سوال نہیں پوچھا کہ سابق وزیراعظم کو باہر بھیجنے میں اسٹیبلشمنٹ کا کتنا ہاتھ تھا بلکہ انہوں نے اپنے لیکچر میں خود ہی اس کا تذکرہ کر دیا۔

رؤف کلاسرا نے بتایا کہ اپنے لیکچر کے دوران جب جنرل فیض سیاست میں حقیقت اور تاثر میں فرق کی وضاحت کر رہے تھے تو انہوں نے نوازشریف کے ملک سے باہر جانے کو بطور مثال پیش کیا اور انکشاف کیا کہ عمومی تاثر یہی ہے کہ فوجی قیادت نے کسی ڈیل کے تحت انہیں باہر بھیجا حالانکہ حقیقت میں یہ بات یکسر غلط ہے، فوج کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے اصرار کے ساتھ کہا کہ فوج کا انہیں باہر بھجوانے میں کوئی کردار نہیں تھا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی معاہدہ ہوا تھا، یہ سب کچھ ایک پراسیس کے ذریعے ہوا۔

رؤف کلاسرا نے وضاحت کی کہ پراسیس سے ان کی مراد نوازشریف کی بیماری، حکومتی فیصلے اور عدالتی کارروائیاں شامل ہیں جو سب کے سامنے تھیں، پس پردہ کچھ بھی نہیں چل رہا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ جنرل فیض نے وضاحت کر دی ہے مگر پاکستان میں جب بھی بڑے سیاسی فیصلے یا ہنگامے برپا ہوتے ہیں تو عموماً ان کے پیچھے کسی خفیہ ہاتھ کو تلاش کیا جاتا ہے جس سے مراد اسٹیبلشمنٹ ہوتی ہے۔

رؤف کلاسرا کے مطابق زیادہ امکان اس بات کا ہے کہ پاکستان میں بہت سے لوگ ان کی اس بات کو تسلیم نہیں کریں گے۔

Tags: جنرل فیض حمیدڈی جی آئی ایس آئیرؤف کلاسرارؤف کلاسرا کا وی لاگرؤف کلاسرا یوٹیوب چینلنواز شریف
sohail

sohail

Next Post

زندگی اگلی سردیوں میں نارمل ہو جائے گی، کورونا ویکسین تیار کرنے والے سائنسدان کا دعویٰ

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

گلگت بلتستان: تحریک انصاف نے انتخابات جیت لیے، 10 نشستوں کے ساتھ سرفہرست

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کورونا وبا : رواں ہفتے تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In