گلگت بلتستان میں انتخابات ہو چکے ہیں اور ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ اب تک کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے واضح اکثریت حاصل کر لی ہے۔
اب تک کے غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق کل 23 نشستوں میں سے پاکستان تحریک انصاف نے 10 پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔
آزاد امیدواروں نے 7 سیٹوں پر فتح حاصل کی ہے جبکہ پیپلزپارٹی 3 نشسشتیں جیت پائی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے حصے میں 2 نشستیں آئی ہیں جبکہ ایک پر ایم ڈبلیو ایم کا امیدوار کامیاب ہوا ہے۔
یاد رہے کہ ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی ان انتخابات میں اتحادی ہیں، اس لیے ان کے امیدوار بھی حکومت بنانے میں پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دین گے۔
گلگت بلتستان میں سادہ اکثریت سے حکومت بنانے کے لیے 12 ارکان کی حمایت درکار ہے، آزاد امیدواروں کی اکثریت کا پی ٹی آئی کے ساتھ جانے کا امکان ہے۔
تفصیلی نتائج
جی بی اے 1، گلگت 1 میں پی پی کے امجد حسین 11 ہزار 178 ووٹ لےکرکامیاب رہے اور یہاں سے آزاد امیدوار سلطان رئیس 8356 ووٹ لےکردوسرے نمبرپر رہے۔
جی بی اے 2 گلگت2 سے پی پی کے جمیل احمد 6848 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے اور پی ٹی آئی کے فتح اللہ 6229 ووٹ لے کر دوسرےنمبرپر رہے۔
جی بی اے4 نگر 1 سے پی پی کے امجد حسین 6104 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے اور تحریک اسلامی کے محمد ایوب وزیری 5606 ووٹ لے کردوسرےنمبرپر رہے۔
جی بی اے5 نگر 2 سے آزاد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا جہاں جاوید علی 2443 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے اور دوسرے آزاد امیدوار ذوالفقار علی 2122 ووٹ لےکر دوسرے نمبرپر آئے۔
جی بی اے 6 ہنزہ سے پی ٹی آئی کے عبیداللہ 5624 ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے اور آزاد امیدوار نور محمد4584 ووٹوں کےساتھ دوسرےنمبرپر رہے۔
جی بی اے7 اسکردو ایک سے پی ٹی آئی کے راجہ ذکریاخان 5288 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے اور پی پی کےمہدی شاہ 4140 ووٹ لےکر دوسرےنمبرپر رہے۔
جی بی اے 8 اسکردو 2 سے ایم ڈبلیو ایم کے محمدکاظم 7534 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے اور پی پی کے محمد علی شاہ 6904 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے۔
جی بی اے 9 اسکردو 3 سے آزاد امیدوار وزیر سلیم 6286 کامیاب ہوئے اور پی ٹی آئی کے فدا محمد ناشاد 5187 ووٹ لےکر دوسرے نمبرپر آئے۔
جی بی اے 10اسکردو 4 سے آزادا میدوار ناصرعلی خان 4667 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے۔ اورپی ٹی آئی کے وزیرحسن 3344 ووٹ لےکر دوسرےنمبرپر رہے۔
جی بی اے 11 کھرمنگ سے پی ٹی آئی کے سید امجد علی5733 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے اور ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار اقبال حسن2577 دوسرے نمبرپر رہے۔
جی بی اے 12 شگر سے پی ٹی آئی کے امیدوار راجا اعظم خان 10349 ووٹ لےکر کامیاب ہوئے اور پی پی کے عمران ندیم 8459 ووٹ لےکر دوسرےنمبرپر رہے۔
جی بی اے 14 استور 2 سے پی ٹی آئی امیدوار شمس الحق لون 5418 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے اور پی پی کے مظفرعلی 3559 ووٹ لےکردوسرےنمبرپر رہے۔