چین کمپنی شیاؤمی تیزی سے مقبولیت حاصل کرتی جا رہی ہے، کورونا وبا کے دوران اس کے اسمارٹ فونز کی فروخت مزید بڑھ گئی ہے اور اس نے ایپل جیسی بڑی کمپنی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
رواں برس کی تیسری سہ ماہی میں شیاؤمی موبائل فونز کی فروخت میں 45 فیصد اضافہ ہوا ہے، اس وقت یہ کمپنی سب سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کرنے والی تیسری بڑی کمپنی بن گئی ہے۔
شیاؤمی نے حال ہی میں ایم آئی 10 ٹی اور ایم آئی 10 ٹی پرو کے نام سے دو نئے فون لانچ کیے ہیں جو بہت اہم فیچرز کے حامل ہیں۔
دونوں ماڈلز میں تین کیمروں والا سیٹ اپ موجود ہے، ایم آئی 10 ٹی میں کیمرا 64 میگا پکسل جبکہ 10 ٹی پرو کا 108 میگا پکسل کا کیمرا ہے۔
دونوں موبائل فونز میں 5 جی ٹیکنالوجی کی سپورٹ موجود ہے جو چینی کمپنیوں کی ایک خصوصیت بنتی جا رہی ہے۔
شیاؤمی کے ایم آئی 10 ٹی کی قیمت 489 ڈالرز ہے جب کہ ایم آئی 10 ٹی پرو کی قیمت 517 ڈالرز ہے۔ پاکستانی روپوں میں یہ قیمتیں بالترتیب تقریباً 77 ہزار روپے اور 82 ہزار روپے ہیں۔