آسٹریلین ایئرلائن کنٹاس آج اپنی 100ویں سالگرہ منارہا ہے جو کورونا کی لپیٹ میں آئی فضائی کمپنیوں کی جانب سے چند اچھی خبروں میں سے ایک ہے۔
آسٹریلین ایئرلائن نے 16 نومبر 1920 کو اپنی فضائی سفر کا آغاز کیا تھا جو ابتدائی طور پر کوینز لینڈ اینڈ نادرن ٹیریٹری ایریل سروسز کے نام سے سامنے آیا ہے سے بعد میں مختصر کر کے کنٹاس بنا دیا گیا۔
ایئرلائن کے بانی ہڈسن فش ، پال میک گینس اور فرگس میک ماسٹر سمجھتے تھے کہ اس وقت جدید سمجھا جانے والا ہوائی سفر دور دراز کے مختلف علاقوں کو آسٹریلیا کے دیہی علاقوں سے جوڑ سکتا ہے۔
کمپنی کا سب سے پہلا کرافٹ ایورو 504 تھا جو جنگ عظیم اول کے بعد منظرعام پر لایا گیا تھا، ابتدائی طور پر ڈیزائن کیے گئے کرافٹ میں ایک پائلٹ اور ایک ہی مسافرکے بیٹھنے کی جگہ تھی۔
آغاز میں ان چھوٹے مال بردار طیاروں کے ذریعے مختلف علاقوں کے درمیان پیغام رسانی اور سامان لانے لے جانے کا کام لیا جاتا تھا لیکن بعد میں اس کے دائرہ کار کو پھیلا کر بین الاقوامی پروازوں تک لے جایا گیا۔
کمپنی نے 1935 میں پہلی بین الاقوامی اڑان سنگاپور کی طرف بھری تھی۔
وقت کے ساتھ ساتھ کنٹاس کو جدید سے جدید بنایا گیا جس کے بعد 1959 میں کنٹاس آسٹریلیا کی قومی فضائی کمپنی بن گئی۔
1944 میں کمپنی کے لوگو پر کینگرو ڈیزائن کیا گیا، یہ وہ وقت تھا جب کنٹاس اپنی پروازوں کو ایشیا اور بحرالکاہل سے آگے پھیلا رہا تھا۔
کمپنی کے سی ای او ایلان جوئس کا کہنا تھا کہ ہماری ایئرلائن کو دنیا بھر میں محفوظ اور پائیدار فضائی کمپنی کے طور پر جانا جاتا ہے، اس کی فلائیٹس دنیا بھر میں سب سے زیادہ محفوظ فلائیٹس تصور کی جاتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پر اڑانیں بھرتے ہمارے کینگروز آپ کو اپنی منزلوں تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں۔
یاد رہے کنٹاس دنیا کے سات براعظموں میں سفر کرنے والی پہلی ایئرلائن ہے۔