معروف امریکی بائیو ٹیکنالوجی کمپنی موڈرنا نے کہا ہے ان کی تیارکردہ کورونا ویکسین 94.5 فیصد موثر ہے۔
کمپنی کی جانب سے پیر کو جاری کی گئی پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ ماہرین صحت کے ایک گروہ نے 30 ہزار افراد کی صحت کا جائزہ لینے کے بعد ویکسین کے موثر ہونے کا اعلان کیا ہے۔
زندگی اگلی سردیوں میں نارمل ہو جائے گی، کورونا ویکسین تیار کرنے والے سائنسدان کا دعویٰ
ماہرین صحت نے کمپنی کی تیار کردہ ویکسین لینے والے مریضوں کی صحت کی صورتحال میں واضح مثبت تبدیلیاں دیکھی ہیں۔
ایک دوسری دوا ساز کمپنی فیزر اور ان کے جرمن ساتھی بیون ٹیک نے بتایا کہ ان کی ویکسین 90 فیصد سے زیادہ موثر ثابت ہوئی ہے جو کورونا کے خلاف جاری جنگ میں بڑی کامیابی ثابت ہو سکتی ہے۔
کمپنی کے سی ای او کا کہنا تھا کہ کورونا سے شدید متاثر ہونے والے ملک امریکہ کے لیے یہ دوا ایک امید ثابت ہو سکتی ہے۔
تاہم ابھی اس ویکسین کو عام استعمال سے قبل کئی مراحل سے گزرنا ہے جس میں آزمائشی مرحلے کا مکمل ہونا اور اس کے بعد ریگولیٹرز کی جانب سے اس کی منظوری شامل ہے۔
گزشتہ ہفتے فائزر اور بائیواین ٹیک کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ ابتدائی تجزیے کے مطابق ان کی تیار کردہ ویکسین 90 فیصد سے زائد افراد کو کورونا سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔ اس کے ٹیسٹس میں 43 ہزار افراد نے حصہ لیا تھا۔
موڈرنا کمپنی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ کورونا سے شدید متاثر ہونے والے ملک امریکہ کے لیے یہ دوا ایک امید ثابت ہو سکتی ہے۔
امریکہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن چکا ہے، امریکہ کی جان ہیپکنز یونیورسٹی کے اعداد وشمار کے مطابق یہ تعداد 99 لاکھ 72 ہزار ہے جب کہ مرنے والوں کی تعداد 237,574 سے تجاوز کر گئی ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق امریک میں رواں ماہ کے پہلے 10 دنوں میں 10 لاکھ مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں۔