• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, اپریل 20, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد فیض آباد دھرنا ختم

by sohail
نومبر 16, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کی سربراہی میں حکومتی وفد کی تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں سے کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کے ساتھ چار نکاتی معاہدہ طے کیا گیا ہے جس کے چند گھنٹوں کے بعد دھرنے کے شرکاء منتشر ہوگئے۔

دھرنا ختم ہونے کے بعد اسلام آباد کی بند شاہراہوں کو کھول دیا گیا ہے جب کہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بحال کر دی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے وزیر داخلہ اعجاز شاہ ، کمشنر اسلام آباد عامر احمد، مشیر داخلہ شہزاد اکبر اور سیکرٹری داخلہ بھی مذاکراتی ٹیم میں شامل تھے۔

چار نکاتی معاہدہ کیا ہے؟

1۔ حکومت دو سے تین ماہ کے اندر قانون سازی کر کے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرے گی۔

2. فرانس میں بھی پاکستان کا سفیر تعینات نہیں کیا جائے گا۔

3۔ ملک میں لائی جانے والے تمام فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

4۔ تمام گرفتار کارکنان کی رہائی کو نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے۔

یاد رہے کہ تحریک لبیک پاکستان دو روز سے فیض آباد میں دھرنا دیا تھا، ان کا مطالبہ تھا کہ پاکستان حکومت فرانس کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات ختم کرے اور فرانسیسی سفیر کو بے دخل کر دے۔

ان دو دنوں میں یہ دھرنا تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کے بغیر جاری تھا، ان کے متعلق یہ اطلاعات تھیں کہ وہ حکومتی تحویل میں ہیں اور انہیں دھرنا ختم کرنے کے لیے قائل کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد انہیں اس وقت دھرنے میں جانے کی اجازت دی گئی اور امید ہے کہ وہ تھوڑی دیر میں شرکاء کو دھرنا ختم کر کے واپس چلے جانے کا کہہ دیں گے۔

sohail

sohail

Next Post

نچلا دھڑ مفلوج، خاتون نے اپنی معذوری کو طاقت بنا لیا

وائٹ ہاوس سے رخصتی سے قبل امریکی صدر کا اہم اقدام کا فیصلہ

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر، ایک روز میں 105 افراد جاں بحق

بختاور بھٹو زرداری کا منگیتر کون ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو سرکاری تحائف کی خفیہ نیلامی سے روک دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In