• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

گلگت بلتستان انتخابات : بلاول، مریم کا دھاندلی کا الزام، احتجاج کا اعلان

by sohail
نومبر 16, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج سامنے آ گئے ہیں جن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 10 نشستوں پر فتح حاصل کر کے واضح اکثریت حاصل کر لی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قائد مریم نواز اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کر دیے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میرے انتخابات چرا لیے گئے ہیں، تھوڑی دیر میں گلگت بلتستان میں ہونے والے احتجاج میں شرکت کروں گا۔

My election has been stolen. I will be joining the people of Gilgit-Baltistan in their protest shortly.

— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 16, 2020

مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پوری ریاستی طاقت، حکومتی اداروں، سرکاری مشینری کا زور زبردستی اور جبر کے ہتھکنڈوں سے وفاداریاں تبدیل کرانے اور بدترین دھاندلی کے باوجود سادہ اکثریت بھی حاصل نہ کرنا شرمناک شکست ہے۔

پوری ریاستی طاقت، حکومتی اداروں، سرکاری مشینری کا زور زبردستی اور جبر کے ہتھکنڈوں سے وفاداریاں تبدیل کرانے اور بدترین دھاندلی کے باوجود سادہ اکثریت بھی حاصل نہ کرنا شرمناک شکست ہے۔ ہارنے والوں کو "لوٹا پارٹی" سے دگنی سیٹوں کا ملنا کٹھ پتلی پر عوام کا عدم اعتماد ہے۔

— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 16, 2020

انہوں نے مزید کہا کہ ہارنے والوں کو "لوٹا پارٹی” سے دگنی سیٹوں کا ملنا کٹھ پتلی پر عوام کا عدم اعتماد ہے۔

مریم نواز نے ایک اور ٹویٹ میں کہا ہے کہ پنجاب اور وفاق کی طرح سادہ اکثریت نہ ملنے کے باوجود تمھیں بیساکھیاں فراہم کر کے حکومت تو بنوا دی جائے گی لیکن اس آئینے میں اپنا چہرہ ضرور دیکھو جو گلگت بلتستان کے عوام نے تمہیں دکھایا ہے۔

پنجاب اور وفاق کی طرح سادہ اکثریت نہ ملنے کے باوجودتمھیں بیساکھیاں فراہم کر کےحکومت تو بنوا دی جائے گی لیکن اس آئینے میں اپنا چہرہ ضرور دیکھو جو گلگت بلتستان کے عوام نے تمہیں دکھایا ہے۔

— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 16, 2020

انہوں نے ٹویٹس کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید لکھا کہ گلگت بلتستان کے بہادر لوگو ! اس دھاندلی سے ہمت نہیں ہارنا۔ ریت کی یہ دیوار گرنے والی ہے۔ کٹھ پتلی کا کھیل ختم ہونے کو ہے۔ انشاء اللّہ !

گلگت بلتستان کے بہادر لوگو ! اس دھاندلی سے ہمت نہیں ہارنا۔ ریت کی یہ دیوار گرنے والی ہے۔ کٹھ پتلی کا کھیل ختم ہونے کو ہے۔ انشاء اللّہ !

— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 16, 2020

یاد رہے کہ غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق کل 23 نشستوں میں سے پاکستان تحریک انصاف نے 10 پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔

آزاد امیدواروں نے 7 سیٹوں پر فتح حاصل کی ہے جبکہ پیپلزپارٹی 3 نشسشتیں جیت پائی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے حصے میں 2 نشستیں آئی ہیں جبکہ ایک پر ایم ڈبلیو ایم کا امیدوار کامیاب ہوا ہے۔

Tags: انتخابات میں دھاندلیبلاول بھٹو زرداریگلگت بلتستان کے انتخاباتمریم نواز
sohail

sohail

Next Post

چینی کمپنی شیاؤمی نے شاندار فیچرز والے کم قیمت فونز متعارف کرا دیے

بنگلہ دیش کے انڈر 19 کرکٹر سجیب حسین نے خودکشی کر لی

کورونا کے خلاف حیرت انگیز ماسک جو 8 زبانوں میں ترجمہ بھی کر سکتا ہے

یو اے ای کا کورونا کے خلاف مدد دینے والے افراد کے لیے 10 سالہ ویزے کا اعلان

ساتوں براعظموں پر اڑنے والی فضائی کمپنی 100 سال کی ہوگئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In