• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, ستمبر 22, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

زندگی اگلی سردیوں میں نارمل ہو جائے گی، کورونا ویکسین تیار کرنے والے سائنسدان کا دعویٰ

by sohail
نومبر 15, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بائیو این ٹیک کی کورونا ویکسین کے خالق کا کہنا ہے کہ اگلے برس گرمیوں میں ویکسین کے اثرات سامنے آنا شروع ہو جائیں گے اور زندگی اگلی سردیوں میں نارمل ہو جائے گی۔

بائیو این ٹیک کی ویکسین کو تیار کرنے میں شریک پروفیسر اوگر ساہن نے کہا ہے کہ موجودہ موسم سرما بہت سخت ہو گا کیونکہ وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد پر ویکسین بڑا اثر نہیں ڈال پائے گی۔

بائیو این ٹیک کی ویکسین کتنی موثر ہے؟

گزشتہ ہفتے انہوں نے کہا تھا کہ ابتدائی تجزیے کے مطابق ان کی تیار کردہ بائیو این ٹیک ویکسین 90 فیصد سے زائد افراد کو کورونا سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔ اس کے ٹیسٹس میں 43 ہزار افراد نے حصہ لیا تھا۔

بی بی سی کے اینڈریو مر شو کو دیے گئے انٹرویو میں پروفیسر ساہن نے بتایا کہ انہیں اعتماد ہے کہ ویکسین نہ صرف لوگوں میں وبا کے پھیلنے میں رکاوٹ بنے گی بلکہ اسے استعمال کرنے والوں میں کورونا کی علامات نمودار ہونے کو بھی روک دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 90 فیصد نہ سہی اگر 50 فیصد افراد میں بھی ویکسین موثر ثابت ہوئی تو اس سے بھی وبا کے پھیلاؤ میں ڈرامائی کمی آ جائے گی۔

بائیواین ٹیک ویکسین کی ایک کروڑ خوراکیں اس سال کے آخر میں برطانیہ میں مہیا ہوں گی، 3 کروڑ خوراکوں کا آرڈر پہلے ہی کمپنی کو مل چکا ہے۔

اس کا آزمائشی استعمال 6 ممالک میں کیا گیا ہے اور ہر رضاکار کو 3 ہفتوں کے وقفے سے اس کی 2 خوراکیں دی گئی ہیں۔

امکان یہی ہے کہ کیئر ہومز میں رہنے والے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین دینے میں ترجیح دی جائے گی، اس کے بعد ہیلتھ ورکرز اور 80 برس سے زائد عمر کے افراد کی باری آئے گی۔

گزشتہ ہفتے اس ویکسین کے موثر ہونے کے اعلان کے بعد آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر سر جان بیل نے امکان ظاہر کیا ہے کہ زندگی اگلے برس موسم بہار میں نارمل سطح پر لوٹ آئے گی تاہم پروفیسر ساہن کا کہنا ہے کہ اس میں مزید دیر لگے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر سب کچھ ٹھیک انداز میں چلتا رہا تو رواں برس کے اواخر اور اگلے برس کے شروع میں ویکسین کی ڈیلیوری شروع ہو جائے گی۔

پروفیسر ساہن کے مطابق ان کا ارادہ ہے کہ اپریل 2021 تک پوری دنیا میں 3 کروڑ خوراکیں بھجوا دی جائیں، اس کے بعد ہی ویکسین کے اثرات آنا شروع ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے حقیقی اثرات موسم گرما میں نظر آنا شروع ہوں گے کیونکہ گرمی میں وبا کا پھیلاؤ کم ہو جاتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ یہ بہت ضروری ہے کہ ہم اگلے خزاں یا موسم سرما سے پہلے زیادہ سے زیادہ افراد کو ویکسین لگا دیں۔

ابھی بھی غیریقینی باقی ہے

 ابھی ریگولیٹرز کی جانب سے ویکسین کی منظوری باقی ہے جو صرف اس صورت میں مل سکے گی اگر اس کے محفوظ اور موثر ہونے کی یقین دہانی مل جائے۔

اگرچہ ابتدائی نتائج حوصلہ افزا ہیں مگر مکمل نتائج سامنے آنے میں کئی ہفتے لگ جائیں گے۔

اس کے علاوہ ابھی تک یہ بات واضح نہیں ہوئی کہ بڑی عمر کے افراد پر یہ ویکسین کتنی موثر ہے۔ اسی طرح ابھی تک یہ بھی معلوم نہیں ہوا کہ کیا یہ ویکسین کورونا وبا کا پھیلاؤ بھی روکتی ہے یا نہیں۔

اس وقت تک ہمیں اس بات کا بھی علم نہیں ہے کہ ویکسین کے استعمال کے بعد وائرس کے خلاف قوت مدافعت کتنا عرصہ برقرار رہ سکتی ہے اور اس بارے میں بھی کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ کیا ویکسین ہر سال لگوانا پڑے گی۔

اگر ویکسین کی دستیابی شروع ہو جاتی ہے تو بڑے پیمانے پر اس کا استعمال وقت لے گا، تاہم اس دوران دوسری ویکسین بھی میدان میں آ جائیں گی اور ہو سکتا ہے وہ اس سے بھی زیادہ موثر ہوں۔

ویکسین کتنے عرصے کے لیے موثر ہو گی؟

پروفیسر ساہن سے جب سوال کیا گیا کہ کیا یہ ویکسین بڑی عمر کے افراد کے لیے بھی موثر ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ اگلے 3 ہفتوں بعد اس بارے میں کچھ کہا جا سکے گا۔

قوت مدافعت کے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوا کہ دوسری خوراک دینے کے بعد اس کے اثرات کتنے عرصے تک قائم رہتے ہیں لیکن اگر ہر سال بھی ویکسین لگوانی پڑے تب بھی یہ کوئی پیچیدہ بات نہیں ہے۔

بائیو این ٹیک ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹس کیا ہیں؟

پروفیسر ساہن کے مطابق ویکسین کے جو سائیڈ ایفیکٹس اب تک سامنے آئے ہیں ان میں انجیکشن لگنے والی جگہ پر چند روز کے لیے ہلکا یا شدید درد شامل ہے جبکہ چند رضاکاروں میں مختصر وقت کے لیے ہلکا یا درمیانہ بخار بھی دیکھنے میں آیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی تک کسی قسم کے ایسے شدید سائیڈ ایفیکٹس سامنے نہیں آئے جن کے باعث اس کی آزمائش میں وفقہ یا اسے روک دینے کی نوبت آئی ہو۔

ویکسین کے اگلے مراحل کیا ہیں؟

ویکسین کے آزمائشی مرحلے کے مکمل نتائج سامنے آنے کے بعد بھی برطانیہ میں اس وقت تک اسے استعمال نہیں کیا جا سکتے گا جب تک میڈیسز اینڈ ہیلتھ کئیر پروڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی (ایم ایچ آر اے) کی جانب سے اس کی منظوری نہیں دے دی جاتی۔

ایم ایچ آر اے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اگرچہ ویکسین کی تیاری سخت ضروری ہے مگر وہ اپنے حفاظتی معیارات کو کسی صورت کم نہیں کریں گے۔

برطانیہ کے سیکرٹری صحت میٹ ہینکاک کا کہنا ہے کہ منظوری ملنے کے بعد ویکسین کا دسمبر سے استعمال شروع کر دیا جائے گا۔

کیا وائرس ہیئت تبدیل کر کے ویکسین کو غیرموثر کر سکتا ہے؟

ایک تشویش اب بھی موجود ہے اور وہ یہ کہ اگر کورونا وائرس نے اپنی ہیئت تبدیل کر لی تو مستقبل کی تمام ویکسینیں غیرموثر ہو سکتی ہیں۔

وبائی امراض کی پروفیسر وینڈی بارکلے کا کہنا ہے کہ یہ پریشانی موجود ہے کہ تیار ہونے والی ویکسین زیادہ موثر ثابت نہ ہوں کیونکہ وائرس اپنی ہیئت تبدیل کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ ویکسینیں بالکل کام نہ کریں، اس کے بجائے تبدیل ہوتے وائرس کے ساتھ ساتھ ویکسین کی خوراکوں میں بھی تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔

Tags: بائیو این ٹیک ویکسینکورونا وائرسکورونا ویکسین
sohail

sohail

Next Post

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

گلگت بلتستان: تحریک انصاف نے انتخابات جیت لیے، 10 نشستوں کے ساتھ سرفہرست

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کورونا وبا : رواں ہفتے تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کے داخلی راستے بند، فیض آباد میں صورتحال کشیدہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In