• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
ہفتہ, اپریل 18, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

سندھ پولیس کا کشمور کے اے ایس آئی محمد بخش اور ان کی بیٹی کو منفرد خراج تحیسن

by sohail
نومبر 17, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کشمور میں بچی سے زیادتی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے تاریخی کردار بن جانے والے پولیس افسر اے ایس آئی محمد بخش کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ 

محمد بخش اور اس کے اہل خانہ کو بگھی پر سی پی او آفس لایا گیا جہاں انسپکٹر جنرل سندھ مشتاق مہر نے ان کا استقبال کیا۔

سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ تقریب میں سندھ پولیس کے انسپکڑ جنرل (آئی جی) نے اے ایس آئی اور ان کے اہل خانہ کو 20 لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ یہ منفرد واقعہ ہے، پولیس افسر کی بہادر بیٹی کو بھی سلام پیش کرتا ہوں، سندھ پولیس کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ ہمیں اپنے بہادر پولیس اہلکاروں پر فخر ہے، پولیس افسر کیلئے تمغہ شجاعت کی سفارش کی ہے۔

سندھ پولیس ASI محمد بخش اور اس کی بیٹی کو کشمور زیادتی کیس میں بہادری پر خراج تحسین پیش کر رہی ہے۔ @sindhpolicedmc pic.twitter.com/UtgfuIllNu

— Tajik Sohail Habib (@DrTajikSohail) November 16, 2020

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے اے ایس آئی محمد بخش کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خود یہاں آنا تھا لیکن کورونا کے باعث وہ شرکت نہیں کر سکے۔

اس موقع پر اے ایس آئی محمد بخش نے خطاب کیا لیکن وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائے اور آبدیدہ ہو گئے، ان کا کہنا تھا کہ وہ حوصلہ افزائی پر آئی جی سندھ اور صوبائی حکومت کے شکر گزار ہیں۔

محمد بخش کا کہنا تھا کہ زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی کی حالت ناقبل بیان تھی، آپریشن کرنے والا ڈاکٹر بھی بچی کو دیکھ کر 6 گھنٹے تک روتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں کاروکاری کے نظام کے باوجود ملزم گرفتار کرنے کے لئے اپنی بیٹی کو پیش کیا۔

اے ایس آئی محمد بخش نے بتایا کہ متاثرہ بچی کی والدہ کو نوکری کا جھانسہ دے کر کشمور لایا گیا تھا۔

واضح رہے سوشل میڈیا پر سندھ پولیس کے بہادر افسر محمد بخش اور اس کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ آج پولیس کو احساس ہونا چاہئے کہ جب وہ ایمانداری سے اور بے غرضی سے اپنا فرض ادا کریں گے تو عوام انہیں سر آنکھوں پر بٹھائیں گے۔

اسی طرح ایک اور صارف نے لکھا کہ بہادری پولیس کے ادارے کی نہیں بلکہ اے ایس آئی کے گھر کی تربیت کی نشانی ہے۔

Tags: کشمور واقعہ
sohail

sohail

Next Post

نوازشریف کو گردے کی شدید تکلیف، اسپتال منتقل کر دیا گیا

معروف گلوکارہ شبنم مجید کے بھائی کو قتل کر دیا گیا

5 ہزار ارب روپے قرض ادا نہ کرنا پڑتا تو عوام کو بہت سہولتیں دے سکتے تھے، حفیظ شیخ

باراک اوبامہ کی نئی کتاب، ایبٹ آباد آپریشن اور زرداری، کیانی کا ردعمل، رؤف کلاسرا کا وی لاگ

فضل الرحمان نے میرے متعلق جھوٹ بولا ہے، شبر زیدی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In