• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 8, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

فضل الرحمان نے میرے متعلق جھوٹ بولا ہے، شبر زیدی

by sohail
نومبر 18, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے میرے متعلق جھوٹ باندھا ہے‏, میرا بیان عمران خان کے نہیں بلکہ مولانا اور انکے اردگرد کھڑے لوگوں کے خلاف ایف آئی آر ہے۔

پبلک نیوز کے پروگرام میں سینئر صحافی رؤف کلاسرا اور عامر متین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پہلے عمران خان کا صرف جاننے والا تھا مگر 5 ماہ اس شخص کے ساتھ کام کرنے کے بعد میں اب ان کا سپورٹر ہوں, یہ شخص حقیقت میں نظام درست کرنا چاہتا ہے اور ملک کے ساتھ مخلص ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے خلاف میڈیا میں مہم چلائی گئی، جب رات کو گھر جا کر ٹی وی دیکھتا تو اپنے خلاف چلنے والی والی خبریں دیکھ کر خوفزدہ ہو جاتا تھا۔

شبر زیدی نے کہا کہ میڈیا کو اپنے خلاف بولتے دیکھ کر میری صحت خراب ہوئی اس کے بعد میرے لیے بطور چئیرمین کام کرنا ناممکن ہو گیا تھا، میرے اہلخانہ بھی میرے استعفیٰ دینے پر اصرار کر رہے تھے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ میڈیا اور میرے پروفیشن سے لوگ میرے خلاف پروپیگنڈہ کرتے رہے, ان لوگوں کو ڈر تھا کہ میں انکی وارداتوں سے متعلق سب جانتا ہوں اس لیے اگر میں رہا تو ان کی حقیقت کھل جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملک کے بڑے تاجروں نے جب ملاقات کی تو آرمی چیف نے ان سے ملک کی بہتری کی تجاویز مانگیں، ایک بڑی کاروباری شخصیت نے کہا کہ باجوہ صاحب ملک میں کرپشن بہت ہوگئی ہے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ آپ نے ہی تو لوگوں کو کرپشن سکھائی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس ملاقات میں کسی ایک کاروباری شخص نے ملک کے مسائل کے بارے میں کوئی کام کی تجویز نہیں دی، سب اپنے اپنے مسائل کا رونا روتے رہے۔

شبرزیدی کے مطابق ان تاجروں کو بس یہی فکر تھی کہ بس ہمارے کاروبار بچ جائیں اور انہیں کوئی نقصان نہ پہنچے، میں اُسی دن ڈپریشن میں چلا گیا کہ اس ملک کا تاجر کس قدر خودغرض ہے۔

انہوں نے ایک نئی اصطلاح متعارف کرائی اور کہا کہ اس ملک میں سٹیٹ سپانسرڈ کرپشن ہورہی ہے. تمام قوانین اس کرپشن کی پشت پناہی کرنے والے ہیں۔

سابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ سیاستدانوں کے کاروبار ریکارڈ پر نہیں ہیں اور نہ ہی وہ دستاویزی شکل میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے 1992 میں جو ایکٹ پاس کیا وہ منی لانڈرنگ کیلیے تھا، میں پہلا شخص تھا جس نے اس سب کو صحیح کرنے کی کوشش کی تو سارا مافیا میرے خلاف ہوگیا، میں نے جس سیکٹر پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی اس نے میرے خلاف پروپیگنڈہ کیا اور ہڑتالیں کیں۔

‏انہوں نے بتایا کہ ایک لمز کی پڑھی لکھی خاتون ممبر قومی اسمبلی نے الزام لگایا کہ میں نے اپنے کلائنٹس کو ریفنڈ دے دیے جس کے بعد لوگ مجھ سے وضاحتیں مانگنے لگے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سوال کبھی ایف بی آر تک پہنچا ہی نہیں، ریفنڈ کی معلومات لینا غیرقانونی ہیں، کوئی انہیں نہیں لے سکتا، سوال یہ ہے کہ ان خاتون کو کیسے پتہ چل سکتا ہے؟ یہ خاتون 62/63 پر نااہل ہوسکتی ہیں۔

‏شبر زیدی نے مزید کہا کہ میں زیادہ بولنا نہیں چاہتا کیونکہ اگر میں بولا تو پاکستان کے بہت بڑے چہروں سے نقاب ہٹ جائیں گے۔

Tags: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہشبر زیدیمولانا فضل الرحمان
sohail

sohail

Next Post

جشن یا لمحہ فکریہ؟

برطرف افسر کے وزیراعظم پر شوگر مافیا کو 400 ارب روپے کا فائدہ پہنچانے کے الزامات

وزیراعظم کی کورونا ویکیسن کے لیے 10 کروڑ ڈالر مختص کرنے کی منظوری

کٹاس راج مندر میں پانی خشک، مورتیاں غائب، رمیش کمار سپریم کورٹ میں پیش

ٹوئٹر نے صارفین کے لیے نیا شاندار فیچر متعارف کرا دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In