لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کے گردے میں اچانک شدید تکلیف شروع ہو گئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا خون کا ٹیسٹ اور سٹی اسکین کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق نوازشریف گردے کی تکلیف کے سبب بہتر محسوس نہیں کر رہے تھے جس کی وجہ سے انہیں اسپتال لے جایا گیا۔ ان کے گردے میں پتھری کا علاج جاری ہے۔
نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے تصدیق کی ہے کہ ان کے والد کو گردے کی شدید تکلیف کی وجہ سے اچانک اسپتال جانا پڑا جس کی وجہ سے وہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ اجلاس میں شرکت نہیں کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں وہ اپنے والد کی نمائندگی کر رہی ہیں۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ برس نومبر سے علاج کی غرض سے لندن میں ہیں۔