• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
پیر, اپریل 20, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

بابر اعظم، دنیائے کرکٹ میں سب سے زیادہ موضوع بحث کھلاڑی

by sohail
نومبر 19, 2020
in انتخاب, تازہ ترین, کھیل
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان سپرلیگ کے فائنل میں 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے بابر اعظم نے جہاں ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے راہ ہموار کی وہیں انہوں نے متعدد ریکارڈز اپنے نام لکھوا لیے ہیں۔
پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کو رواں سال کا چیمپیئن بنانے میں مدد دینے والے بابر اعظم اس وقت دنیائے کرکٹ میں سب سے زیادہ موضوع بحث نام بن چکے ہیں۔
دو حصوں میں مکمل ہونے والے ٹورنامنٹ کے دوران انہوں نے 473 رنز بنا کر مین آف ٹورنامنٹ کو اعزاز ابھی اپنے نام کیا ہے جس کے بعد وہ رواں سال سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی رنز بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔
پورے ٹورنامنٹ کے دوران بابر اعظم تین مرتبہ مین آف دی میچ کا اعزاز بھی لے اڑے تھے۔
بابر اعظم نے 32اب تک میچز میں 56.45 کی ایوریج اور 136.63 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1242 رنز بنائے ہیں۔
فہرست میں دوسرے نمبر پر بھارتی کھلاڑی لوکیش راہول موجود ہیں جو 993 رنز بنا کر ان سے کافی پیچھے ہیں۔
تیسرے نمبر پر مارکس اسٹوئنس ہیں جو اب تک 986 رنز بنا چکے ہیں، اب تک کی صورتحال کے مطابق بابر اعظم نے ٹاپ کھلاڑی کے طور پر اپنی پوزیشن کو مستحکم کر لیا ہے۔
بابر اعظم کے ریکارڈ کو توڑنے کے لیے دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود کھلاڑیوں کو کافی محنت کی ضرورت پڑے گی۔
انگلش ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین نے اپنے پیغام میں بابر اعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم نے کسی بھی دوسرے کھلاڑی کی نسبت زیادہ اچھی بیٹنگ کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بیٹنگ بابر اعظم کی کلاس ہے۔
ویسٹ انڈیز کے سابق عظیم کرکٹر ای ین بشپ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں صرف بابر اعظم کا نام تحریر کیا اور آگے کا پیغام خالی چھوڑ دیا، جو ان کی طرف سے بابر اعظم کو خراج تحسین ہے۔
یاد رہے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا تاج اپنے سر سجا لیا تھا۔

Tags: بابر اعظمپی ایس ایلریکارڈ بکمین آف ٹورنامنٹ
sohail

sohail

Next Post

کراچی سرکلر ٹرین 25 برس بعد بحال ہو گئی

حافظ سعید کو فنڈنگ کیس میں 10 سال سے زائد کی سزا سنا دی گئی

سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی نااہلی کی درخواست پر رجسٹرار کے 9 اعتراضات

ہائیکورٹ میں صحافیوں کی درخواست مسترد، نوازشریف،اسحاق ڈار کو ریلیف نہ مل سکا

وزیراعظم کا دورہ کابل، پاکستان، افغانستان کا دہشتگردی کے خلاف کوششیں تیز کرنے پر اتفاق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In