• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, مئی 31, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

امریکہ کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کی سالگرہ، رونالڈ ریگن سے اعزاز چھین لیا

by sohail
نومبر 20, 2020
in تازہ ترین, دنیا
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی صدارتی انتخاب میں فتح حاصل کرنے والے جوبائیڈن آج 78 برس کے ہو گئے ہیں جس کے بعد انہوں نے رونالڈ ریگن سے معمر ترین صدر رہنے کا اعزاز بھی لے لیا ہے۔

جو بائیڈن آج سے ٹھیک دو مہینے کے بعد صدارت کا حلف لیں گے۔

اس سے قبل 1989 میں وائٹ ہاؤس چھوڑنے والے صدر رونالڈ ریگن کی عمر 77 برس 349 دن تھی۔

جو بائیڈن کون ہیں؟

 امریکا کی ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائڈن پینسلوینیا کی شہر سکرینٹن میں ہیدا ہوئے۔

انہوں نے 1972 میں ڈیلاویئرسے امریکی سینٹ کا اپنا پہلا الیکشن جیتا تھا جس نے ان کی امریکی سیاست میں راہ کو مزید ہموار کیا۔

انہوں نے 1988 اور پھر 2008 میں صدارتی انتخابات کے لیے خود کو نامزد کیا تھا لیکن کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔

جوبائڈن کی نجی زندگی آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی، 1972 میں سینیٹ کا الیکشن ان کے لیے اچھا ثابت نہیں ہو سکا، جیت کے کچھ وقت بعد ہی ان کی اہلیہ اور چھوٹی بچی ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے۔

اس بدقسمت حادثے میں ان کے دو بیٹے شدید زخمی ہوئے، جوبائڈن کو اپنی رکنیت کا حلف اسپتال سے لینا پڑا تھا۔

2015 میں ان کے ایک صاحبزادے بیو بائڈن دماغی کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

جوبائڈن کو اپنے صاحبزادے کی موت سے جذباتی صدمے کے ساتھ ساتھ سیاسی نقصان بھی برداشت کرنا پڑا۔

ان کے صاحبزادے مقامی سطح پر معروف سیاسی رہنما مانے جاتے تھے اور 2016 میں ریاستی گورنر کے عہدے کے لیے الیکشن کی تیاری میں مصروف تھے۔

رواں سال کی انتخابی مہم کے دوران جوبائیڈن نے بار بار اپنے ان تکلیف دہ تجربات کو ذکر کیا اور امریکا میں صحت کے نظام کو مزید بہتری کی جانب لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔

جو بائیڈن اپنے حامیوں میں ایک ملنسار اور خوش اخلاق رہنما کے طور پر مشہور ہیں، انہیں عام لوگوں میں گھل مل جانے کی وجہ سے کافی پسند کیا جاتا ہے۔

امریکی سیاست کے ماہر مانے جانے والے جو بائیڈن عالمی سفارتکاری کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، انہیں تین مرتبہ خارجہ امور کی کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا گیا۔

انہیں اسی تجربہ کاری کی بنیاد پر سابق صدر باراک اوبامہ کا نائب صدر منتخب ہونے میں مدد ملی۔

جوبائیڈن اور پاکستان پاکستان کا کئی مرتبہ دورہ کرنے کی وجہ سے جوبائڈن کو پاکستانی سیاست کا کافی حد تک اندازہ ہے۔ اپنے دوروں کے دوران وہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے 2008 میں ریپبلکن قیادت کے ساتھ مل کر پاکستان کے لیے اربوں ڈالر کی امداد کا پیکج تیار کیا جس کا نام “بائیڈن لوگر بل” تھا۔

ان کے نائب صدر منتخب ہونے کے بعد اس بل کا نام وزیر خارجہ جان کیری کے نام سے منسوب ہوا اور سن 2009 سابق صدر باراک اوبامہ نے تبدیل شدہ نام کیری لوگر بل کی منظوری دے دی۔

Tags: امریکی صدرجوبائیڈنرونالڈ ریگنصدر الیکٹ
sohail

sohail

Next Post

بھارتی اسپنر ایشون نے بابر اعظم کو ملین ڈالر پلیئر قرار دے دیا

بھارت: کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے باوجود ایک شخص قرنطینہ میں رہنے پر مجبور

حکومت کا پی آئی اے ملازمین کی تعداد آدھی کرنے، اسٹیل ملز کی زمین لیز پر دینے کا اعلان

نیشنل یوتھ کونسل کا قیام، اسد عمر نے نوجوانوں کو خوشخبری سنا دی

پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے پاس جانا ناگزیر ہے، ماہرین معیشت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In