• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

حکومت کا پی آئی اے ملازمین کی تعداد آدھی کرنے، اسٹیل ملز کی زمین لیز پر دینے کا اعلان

by sohail
نومبر 20, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وزیراعظم کے مشیر برائے سادگی مہم و ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین نے اعلان کیا ہے کہ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے ملازمین کی تعداد 14 ہزار سے کم کر کے 7 ہزار کرنے اور پاکستان اسٹیل ملز کو لیز پر دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشرات شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس اقدام سے پی آئی اے کے ایک طیارے پر ملازمین کی شرح 500 سے کم ہو کر 250 ہو جائے گی۔

ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ  4 اہم اداروں میں اصلاحات لانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، اس سلسلے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں خودکار نظام لا رہے ہیں جس کے بعد ایکسپورٹرز کو ایف بی آر نہیں آنا پڑے گا۔

ڈاکٹرعشرت حسین نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کو لیزکرنے جارہے ہیں، اسٹیل ملز کی 19 ہزار ایکڑ زمین حکومت اپنے پاس ‏رکھے گی، جبکہ 1200 ایکڑ زمین اسٹیل ملز کی ملکیت ہوگی جسے لیز پر دے کر پیداوار ‏‏3 ملین ٹن تک لیکر جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کی پانچ کمپنیاں بنائی جا رہی ہیں، ایم ایل ون منصوبہ کے لیے الگ کمپنی ہوگی۔

ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ اداروں کو مضبوط اور فعال بنانا طویل اور مشکل عمل ہوتا ہے۔ وزیراعظم نے ذمہ داری دی کہ اداروں کے سربراہان کی تقرری مکمل شفاف ہونی چاہیے۔ ہرادارے کے سربراہ کیلئے تین موضوع امیدواروں کے نام وفاقی کابینہ کو پیش کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حتمی فیصلہ وزیراعظم کی بجائے وفاقی کابینہ میں کیا جاتا ہے۔ گریڈ 21 سے 22 میں تمام ترقیاں میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔ اداروں کی بنیاد مضبوط کرنے میں وقت لگے گا۔ اداروں میں تعیناتیوں سے متعلق ماہرین سے مشورے کیے گئے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ادارے فعال بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پراداروں کی بہتری کیلئے ٹیم بنائی گئی ہے۔ ڈاکٹرعشرت حسین ٹیم کے سربراہ ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ ملکی ادارے وقت کیساتھ بہتری نہ لائیں تو کارکردگی کم ہوتی جاتی ہے۔

Tags: ادارہ جاتی اصلاحاتپاکستان اسٹیل ملزپاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنزڈاکٹر عشرت حسینشبلی فراز
sohail

sohail

Next Post

نیشنل یوتھ کونسل کا قیام، اسد عمر نے نوجوانوں کو خوشخبری سنا دی

پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے پاس جانا ناگزیر ہے، ماہرین معیشت

ٹوئٹر کا امریکی صدر کا سرکاری اکاؤنٹ جوبائیڈن کے حوالے کرنے کا اعلان

خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

چینی کمپنی کی ویکسین 10 لاکھ افراد نے استعمال کر لی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In