تحریک لبیک پاکستان کے رہنما علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ گریٹر پارک اقبال میں ادا کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی جو گزشتہ دنوں انتقال کر گئے تھے ان کی نماز جنازہ مینار پاکستان کے ملحقہ گریٹر اقبال پارک میں ادا کر دی گئی ہے۔
تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم رضوی کا اپنی موت کے متعلق ویڈیو کلپ وائرل
نماز جنازہ انکے بڑے بیٹے نے پڑھائی جبکہ جنازے میں ایک محتاط اندازے کے مطابق لاکھوں لوگ شریک تھے، سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز سے اندازہ ہوتا ہے کہ جنازے کے شرکاء کی تعداد غیرمعمولی تھی۔
خادم حسین رضوی 22 جون 1966 کو ’نکہ توت‘میں پیداہوئے، ان کا تعلق ضلع اٹک سے تھا۔
انہوں نےجہلم ودینہ کےمدارس دینیہ سےحفظ وتجویدکی تعلیم حاصل کی اور جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور سے درس نظامی کی تکمیل کی۔