• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

بیرون ملک پاکستانیوں کی وطن واپسی معیشت کے لیے خطرہ، اسٹیٹ بینک نے خبردار کر دیا

by sohail
نومبر 21, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین, معیشت
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جبری واپسی ملکی معیشت کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو اس سلسلے میں پیشگی اقدامات اور جامع حکمت عملی ترتیب دینی چاہیے۔

مرکزی بینک کی طرف سے مالی سال 2019-20 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وطن واپسی پر مجبور کیا جاتا ہے تو ان کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے کوئی جامع منصوبہ تیار نہیں کیا گیا۔

سالانہ رپورٹ میں ملک کے مرکزی بینک کی جانب سے ایک مکمل اور جامع خاجہ فراہم کیا گیا ہے جس میں دوسرے ممالک میں مقیم افراد کی وطن واپسی کے بعد کی سنگین صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا سے قبل دوسرے ممالک میں ایک لاکھ ملازمتوں کے لیے بھرتی کا عمل شروع کیا گیا تھا جسے لاک ڈاؤن کے باعث معطل کر دیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق جب تک ملازمین کی بھرتیوں کا منصوبہ دوبارہ شروع نہیں کیا جاتا تب تک یہ مواقع سامنے نہیں آئیں گے۔

مرکزی بینک کے بیان میں بتایا گیا کہ تقریباً 50 ہزار بیرون ملک مقیم پاکستانی کورونا کے باعث ملازمتوں سے چھٹی پر ہیں۔ ان ملازمین کی معاشی صورتحال انتہائی خطرے سے دوچار ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ کورونا کے باعث لاک ڈاؤن اور فضائی سفر کی بندش سے قبل 60 ہزار افراد کو بیرون ملک ملازمتوں پر بھرتی کیا گیا تھا، یہ ملازمین تاحال اپنی ملازمتوں کے انتظار میں ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ تقریباً 50 ہزار تارکین وطن کو بغیر تنخواہوں کے وطن واپس بھیجا گیا، ان کو نوکریوں سے برخاست نہیں کیا گیا لیکن ان کی ملازمتیں کورونا کے تناظر میں خطرے کا شکار ہیں۔

یاد رہے اپریل سے جون کے دوران قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ذریعے ایمرجنسی فلائیٹ آپریشن کے تحت 90 ہزار 308 شہریوں کو وطن واپس لایا گیا تھا۔

Tags: اسٹیٹ بینک آف پاکستاناوورسیز پاکستانیفضائی آپریشنکورونا وائرسلاک ڈاون
sohail

sohail

Next Post

پاک بھارت سوشل میڈیا صارفین کے درمیان اچانک جنگ کیوں چھڑ گئی؟

کورونا ویکسین حاصل کرنے کی دوڑ، غریب ممالک کیا کریں؟

135 کلومیٹر طویل سرنگ کھود کر چوری کی کوشش الارم نے ناکام بنا دی

بالی ووڈ کی معروف کامیڈین بھارتی سنگھ منشیات کے الزام میں گرفتار

تحریک لبیک پاکستان کے نئے سربراہ سعد رضوی کون ہیں؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In