• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

تنہا رہ جانے والے کاون ہاتھی کی کمبوڈیا رخصتی، الوداعی تقریب میں صدر کی شرکت

by sohail
نومبر 24, 2020
in انتخاب, انٹرٹینمنٹ, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر سے کاون ہاتھی کی کمبوڈیا منتقلی سے قبل الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا، صدر عارف علوی بھی ہاتھی کو الوداع کرنے چڑیا گھر پہنچ گئے۔

چڑیا گھر آمد پر انہیں انتظامیہ کی جانب سے ہاتھی کی کمبوڈیا منتقلی پر بریفنگ دی گئی۔

صدر عارف علوی نے کاون ہاتھی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ کاون کمبوڈیا میں خوش رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ وائلڈ لائف کی انتظامیہ جانوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے متعلقہ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائے اور وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی نگہداشت کے لیے مزید اقدامات اٹھائے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین نے بھی تقریب میں شرکت کی اور کاون ہاتھی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ کاون 29 نومبر کو اسلام آباد سے روسی مال بردار طیارے کے ذریعے کمبوڈیا منتقل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ کاون اپنی زندگی کا باقی وقت اپنے ریوڑ کے ساتھ گزارے گا۔

دوسری جانب اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے رکن اور ماہر جنگی حیات زاہد بیگ مرزا نے ہاتھی کی کمبوڈیا منتقلی کا ناراضگی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ کاون ہاتھی کو کمبوڈیا بھیجنا ہماری صلاحتیوں کے فقدان اور نااہلی کو ظاہر کرتا ہے۔

زاہد حیات بیگ نے اس سے قبل بھی کاون کو کمبوڈیا بھیجنے کی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے ایک ہتھنی کو لانے کا خیال ظاہر کیا تھا۔

یاد رہے کاون ہاتھی کو 1985 میں سری لنکن حکومت نے تحفے کے طور پر بھیجا تھا لیکن اسے 2002 میں زنجیروں میں باندھ دیا گیا تھا۔

ماہرین کے مطابق 34سالہ ہاتھی کاون ذہنی بیماری کا شکار ہے۔عمران خان نے 2015ء میں اس کی رہائی کے حق میں ٹویٹ کی تھی، امریکی گلوکارہ شر کی ٹویٹس بھی تاحال اسے رہائی نہ دلوا سکی۔

اس سے قبل رؤف کلاسرا اور عامر متین نے اپنے پروگراموں میں کئی بار اس ایشو کو اٹھایا اور انتظامیہ کی توجہ مبذول کروائی۔ سینیٹرز بھی کاون کی آزادی کے لیے آواز بلند کرتے رہے، وزراء سے بھی ملاقاتیں کی گئیں۔

میئر اسلام آباد انصر شیخ کو بار بار گزارش کی گئی، مارک کے ساتھ میٹنگ کے دوران انصر شیخ نے کاون کو قدرتی پناہ گاہ بھیجنے پر اپنی آمادگی بھی ظاہر کی تھی لیکن اس کے بعد کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کے ساتھ بھی کاون کی آزادی کے لیے ملاقات کی گئی، وعدے سب کی طرف سے ہوئے مگر کسی نے آگے بڑھ کے ساتھ دیا نہ ہی مدد فراہم کی۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر اسے باہر بھیجنے کی تیاریاں شروع ہوئیں۔

Tags: عارف علویکاون ہاتھیکمبوڈیامرغزار چڑیا گھروائلڈ لائف
sohail

sohail

Next Post

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی 5 روزہ پیرول پر رہائی منظور ہو گئی

ناک کی رطوبت سے کورونا ٹیسٹ، ڈریپ نے ٹیسٹ کٹ کی منظوری دے دی

وزیراعظم نے زیادتی کے مجرموں کو نامرد کرنے کے قانون کی منظوری دیدی

نیتن یاہو کے مبینہ دورہ کے بعد سعودی عرب اسرائیل کی سبز فہرست میں شامل

گلگت بلتستان انتخابات، خصوصی نشستیں ملنے کے بعد پی ٹی آئی کی 22 سیٹیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In