• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی 5 روزہ پیرول پر رہائی منظور ہو گئی

by sohail
نومبر 24, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کے جنازے میں شرکت کے لیے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی منظور کر لی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کابینہ نے تھرو سرکولیشن شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پانچ روزہ پیرول پر رہائی کی منظوری دی۔

تھروسرکولیشن صوبائی کابینہ سے منظوری کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوادی گئی ہے۔

یاد رہے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ریفرنس میں کوٹ لکھپت جیل میں موجود شہباز شریف اور ان کے صاحبزادوں نے جنازے میں شرکت کے لیے پیرول کی درخواست دی تھی۔

مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے جاتی امراء میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دو دن ہوگئے ہیں لیکن شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہائی نہیں ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت معاملات میں تاخیر کر رہی ہے جب کہ ہماری کوشش ہے کہ دونوں رہنماوں کو آج رہائی مل جائے۔

انہوں نے بتایا کہ بیگم شمیم اختر کی میت پاکستان لانے کے بارے میں آج پتا چلے گا۔

مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بیگم شمیم اختر کی میت پاکستان لانے کے لیے قانونی دستاویزات جاری نہیں ہوئیں، اس کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا کہ ان کی میت کو کب پاکستان کے لیے روانہ کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ جس دن میت پاکستان آئے گی اسی دن نماز ظہر کے بعد نماز جنازہ ادا کر دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو طبی ماہرین کی ٹیم نے سفر کرنے سے منع کیا ہے، اسی لیے ہم کوئی رسک نہیں لینا چاہتے۔

انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کی ہمشیرہ اور بہنوئی میت کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔

یاد رہے کہ نواز اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر دوروز قبل 90 سال کی عمر میں لندن میں انتقال کرگئی تھیں۔

مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کو پشاور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب کے دوران اپنی دادی کی وفات کی اطلاع ملی تھی جس پر انہوں نے جلسے سے شرکاء سے معذرت کر کے لاہور کے لیے راونگی اختیار کی تھی۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے نواز شریف سے پاکستان نا آنے کی درخواست بھی کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی حکومتی شخص میں اتنی انسانیت نہیں تھی کہ مجھ تک دادی کی وفات کی اطلاع پہنچا دیتے۔

انہوں نے لکھا کہ میں نے میاں صاحب کو درخواست کی ہے کہ بالکل واپس نا آئیں۔ یہ ظالم اور انتقام میں اندھےلوگ ہیں جن سے کسی بھی قسم کی انسانیت کی توقع نہیں

Tags: بیگم شمیم اخترپیرولرپائیشہباز شریفمحمد زبیرمیتنواز شریف
sohail

sohail

Next Post

ناک کی رطوبت سے کورونا ٹیسٹ، ڈریپ نے ٹیسٹ کٹ کی منظوری دے دی

وزیراعظم نے زیادتی کے مجرموں کو نامرد کرنے کے قانون کی منظوری دیدی

نیتن یاہو کے مبینہ دورہ کے بعد سعودی عرب اسرائیل کی سبز فہرست میں شامل

گلگت بلتستان انتخابات، خصوصی نشستیں ملنے کے بعد پی ٹی آئی کی 22 سیٹیں

بالی ووڈ کے سینئر اداکار وشوا موہن انتقال کر گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In