• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, اپریل 14, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

برطانیہ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ایک خاتون پہ 57 لاکھ روپے جرمانہ عائد

by sohail
نومبر 25, 2020
in تازہ ترین, دنیا, کورونا وائرس
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کورونا کی دوسری لہر دنیا کے زیادہ تر ممالک میں شدت اختیار کر چکی ہے، یورپ اس کا خصوصی نشانہ بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے کئی ممالک ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن کی طرف جا رہے ہیں۔

برطانیہ کے وزیراعظم نے 2 ماہ قبل لاک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ صرف ضروری دکانیں اور کاروبار کھلے رہیں گے، دیگر بند رہیں گے۔

بند رکھنے والے کاروباروں میں جم اور بیوٹی سیلون بھی شامل تھے جنہیں کھولنے کی قطعی اجازت نہیں تھی۔ تاہم قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انگلینڈ کی ریاست ویسٹ یارک شائر میں واقع ایک سیلون کو اس کی مالک خاتون نے کھول لیا، شہر کی کونسل نے اسے خود غرض اور غیر ذمہ دار قرار دیتے ہوئے بھاری جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

9 نومبر کو پہلی بار خاتون کو جرمانہ عائد ہوا اور نوٹس جاری کیا گیا مگر انہوں نے نہ تو سیلون بند کیا اور نہ ہی جرمانہ ادا کیا جبکہ کونسل جرمانے کے نوٹس بھیجتی رہی۔

پہلے دن سیلون کھولنے پر ایک ہزار پاؤنڈ جرمانے کا نوٹس موصول ہوااور تیسرے دن چار ہزار پاؤنڈ کا اور پھر دس ہزار پاؤنڈ کااور اسی طرح رقم بڑھتی رہی اور 27 ہزار پاؤنڈز تک پہنچ گئی جو پاکستانی روپوں میں 27 لاکھ بنتے ہیں۔

اس کے باوجود خاتون نے قانون کی خلاف ورزی کرنا نہ چھوڑی، اس نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ لاک ڈاؤن میں کاروبار بند ہے اور مجھے سیلون کا کرایہ ادا کرنا ہے تو میں پیسے کہاں سے لاؤں؟

اب چونکہ خاتون سیلون بند کرنے سے باز نہیں آ رہی اور نہ ہی جرمانہ ادا کررہی ہے تو اب حکومت اس کے خلاف سخت ایکشن لینے کا سوچ رہی ہے۔

ابھی یہ فیصلہ کرنا باقی ہے کہ خاتون کا سیلون سیل کیا جائے یا اسے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا جائے، کونسل اس حوالے سے غوروخوض میں مصروف ہے۔

Tags: برطانیہ میں‌ کورونا وائرسکورونا وائرس
sohail

sohail

Next Post

پاکستان میں طبی عملے کے 3500 افراد کورونا سے متاثر ہو گئے

ورلڈ اکنامک فورم پر پاکستان اسٹریٹجی ڈے، وزیراعظم آج خطاب کریں گے

سی پیک منصوبے سے پاکستان کو مستقبل میں کیا فائدے ملنے والے ہیں؟

مقبولیت کے ریکارڈ توڑتا ڈرامہ ارطغرل غازی، ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

جرمنی میں ہائیڈروجن ٹرینیں چلانے کا فیصلہ، 15 منٹ میں چارج ہوں گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In