• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
منگل, دسمبر 2, 2025
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

ورلڈ اکنامک فورم پر پاکستان اسٹریٹجی ڈے، وزیراعظم آج خطاب کریں گے

by sohail
نومبر 25, 2020
in انتخاب, پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کے تحت آج ’پاکستان اسٹریٹجی ڈے‘ منایا جا رہا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔

پاکستان دنیا کے ان گنے چنے ممالک میں شامل ہے جنہوں نے کورونا پر بھی کامیابی سے قابو پایا اور معیشت کو بھی تباہی سے بچا لیا، اس کارنامے کی وجہ سے ورلڈ اکنامک فورم نے 25 نومبر کو پاکستان اسٹریٹجی ڈے منانے کا اعلان کیا تھا۔

وزیر اعظم اپنے خطاب میں کورونا پر قابو پانے کی حکمت عملی کے متعلق بتائیں گے اور تفصیل سے بتائیں گے کہ پاکستان نے معیشت  اور انسانی جانوں کو ایک ساتھ کیسے بچایا، اسی طرح وہ تعمیراتی صنعت سمیت 1200 ارب روپے کورونا ریلیف پیکج پر روشنی ڈالیں گے۔

ورلڈاکنامک فورم پاکستان کے لیے دن بھر تقاریب منعقد کرے گا، جس میں دنیا بھر کے بڑے سرمایہ کار، صنعتکار اور بزنس مین شریک ہوں گے جبکہ بعض پاکستانی وزرا بھی الگ الگ سیشن میں شرکت و اظہار خیال کریں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ معاشی ریلیف پیکجز پر ، اسدعمر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی کامیابی پر، معاون خصوصی کلائمٹ چینج ملک امین اسلم گرین اکانومی پر بات کریں گے اور بتائیں گے کہ کورونا وبا کے دوران پسماندہ علاقوں میں 85 ہزار گرین نوکریاں دی گئیں ، ہزاروں غربا درخت لگا کر روزانہ 800 روپے تک آمدن حاصل کرتے رہے۔

وفاقی وزیر حماد اظہر صنعتی پیکج، بجلی و گیس بلز میں ریلیف پر بات کریں گے ، وہ یہ بات بھی بتائیں گے کہ 35 لاکھ چھوٹے تاجروں، درمیانے صنعتکاروں کو بجلی اور گیس بلز پر سبسڈی دی گئی۔

وزیر توانائی عمر ایوب متبادل توانائی کی پالیسی اور ثانیہ نشتراحساس ایمرجنسی پروگرام سے کروڑوں خاندانوں کی مدد پر بات کریں گے، کورونا کی وبا کے دوران فی مستحق خاندان کو 12 ہزار روپے دہلیز تک پہنچائے گئے۔

Tags: پاکستان اسٹریٹجی ڈےڈبلیو ای ایفعمران خانورلڈ اکنامک فورم
sohail

sohail

Next Post

سی پیک منصوبے سے پاکستان کو مستقبل میں کیا فائدے ملنے والے ہیں؟

مقبولیت کے ریکارڈ توڑتا ڈرامہ ارطغرل غازی، ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

جرمنی میں ہائیڈروجن ٹرینیں چلانے کا فیصلہ، 15 منٹ میں چارج ہوں گی

2021 کے آغاز میں ویکسین دستیاب ہو گی، عالمی ادارہ صحت کا حکومت کو خط

میجر جنرل آصف غفور سمیت چھ افسران لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر پروموٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In