• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home انتخاب

مقبولیت کے ریکارڈ توڑتا ڈرامہ ارطغرل غازی، ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

by sohail
نومبر 25, 2020
in انتخاب, انٹرٹینمنٹ, پاکستان
0
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سلطنت عثمانیہ کی عظیم تاریخ کی عکاسی کرتا ترکی کے معروف ڈرامے ارطغرل غازی نے پاکستان ٹیلی ویژن کے یوٹیوب چینل پر ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

پاکستان ٹیلی ویژن سے ہفتے میں 5 دن نشر کیے جانے والے ڈرامے کے لیے بنائے گئے یوٹیوب چینل کے ایک کروڑ سبسکرائبرز ہو چکے ہیں۔

صرف 7 ماہ کے قلیل عرصے میں ایک کروڑ سبسکرائبرز حاصل کرنے والا یہ چینل اہم سنگ میل عبور کر چکا ہے۔

یوٹیوب پر بنائے جانے والے چینلز کو اتنی جلدی مقبولیت حاصل نہیں ہوتی۔

اس سے قبل ٹی آر ٹی ارطغرل بائے پی ٹی سی کے نام سے بنایا گیا چینل پہلے دن ہی 40 ہزار سبسکرائبرز اپنے نام کر چکا تھا جب کہ ارتغل غازی کی پہلی قسط کو 8 کروڑ 30 لاکھ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

یاد رہے رواں برس 25 اپریل کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی فرمائش پر پاکستان ٹیلی وژن پر اردو ڈبنگ کے ساتھ نشرکیا گیا تھا، ڈرامے کے دو سیزن نشر کیے جا چکے ہیں۔

5 سیزن پر مشتمل ڈراموں کی سیریز کے لیے بنائے گئے چینل پر پہلے دو سیزن کی اقساط کو اوسطاً پچاس لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے۔

13ویں صدی کے اناطولیہ کی عظیم الشان داستان کو بیان کرتا یہ ڈرامہ نا صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑ چکا ہے۔

ایمان، انصاف اور محبت کی داستانوں پر مشتمل یہ کہانی ایک ایسے جنگجو کی ہے جس نے اپنی بہادری اور جرات سے نا صرف اپنے قبیلے بلکہ تمام عالم اسلام کی تقدیر کو بدل کر رکھ دیا۔

ڈرامے میں اوغوز ترکوں کے خانہ بدوش قبیلے کائی کی محنت اور لگن سے اپنا آپ منوانے کی داستان نے موجودہ دنیا کے مسلمانوں کو حیرت زدہ کر دیا ہے۔

ڈرامے کو پاکستان میں اردو زبان میں نشر کیے جانے سے پہلے دنیا کے 60 ممالک میں مختلف زبانوں میں نشر کیا جا چکا ہے۔

Tags: ارطغرلارطغرل غازیٹی آر ٹیسلطنت عثمانیہیوٹیوب چینل
sohail

sohail

Next Post

جرمنی میں ہائیڈروجن ٹرینیں چلانے کا فیصلہ، 15 منٹ میں چارج ہوں گی

2021 کے آغاز میں ویکسین دستیاب ہو گی، عالمی ادارہ صحت کا حکومت کو خط

میجر جنرل آصف غفور سمیت چھ افسران لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر پروموٹ

سپریم کورٹ: کورونا سے متاثرہ وکیل چیف جسٹس کے سامنے پیش ہو گیا

اپنی ویڈیو وائرل کریں اور دس لاکھ ڈالر کمائیں، اسنیپ چیٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In