• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
اتوار, اپریل 19, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

کیا آپ جانتے ہیں کہ بارش کی پیمائش کیسے کی جاتی ہے؟

by sohail
نومبر 25, 2020
in پاکستان, تازہ ترین, ٹیکنالوجی
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کے بیشتر علاقوں میں سرما کی بارشوں کا آغاز ہو چکا ہے، ماہرین موسمیات نے بارشوں کے ساتھ سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی بھی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ماہرین ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارشوں کو ناپ کر بتاتے ہیں کہ کس علاقے میں کتنے ملی میٹر بارش ہوئی۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ ماہرین بارش کو کس طرح ناپ کر ہماری معلومات میں اضافہ کرتے ہیں؟

اگر نہیں تو آیئے جانتے ہیں۔

وائس آف امریکا کی جانب سے شائع کی گئی ایک ویڈیو میں محکمہ موسمیات کے ماہرین سے یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش کو کیسے ماپا جاتا ہے۔

ماہرین بتاتے ہیں کہ بارش کو ریکارڈ کرنے کے لیے ہمارے پاس رین گیجز ہوتے ہیں، جو کہ مختلف اقسام کے ہوتے ہیں۔

رین گیجز کی ایک قسم نان ریکارڈنگ رین گیج ہے جب کہ دوسری قسم کو ریکارڈنگ گیجز کہا جاتا ہے، پاکستان میں دونوں اقسام کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات ڈاکٹر خالد ملک نے بتایا کہ ہمارے پاس مینوئل رین گیج ہوتا ہے جس کا نام اسٹینڈرڈ ہے، اسے سائمن رین گیج بھی کہا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس طریقہ کار میں ہمارے پاس ایک جار ہوتا ہے اور اس کے اوپر فنل لگی ہوتی ہے۔ بارش کا پانی فنل سے ہوتا ہوا جار میں اسٹور ہو جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جار میں 100 ملی میٹر تک پانی اسٹور ہونے کی گنجائش ہوتی ہے، ہم ہر تین گھنٹے بعد جار سے پانی نکال کر پیمائش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بارش زیادہ ہو اور ہمیں محسوس ہو کہ بارش سو ملی میٹر سے زیادہ ہو رہی ہے تو ہم ہر گھنٹے بعد اس جار کو چیک کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسٹینڈرڈ سائمن رین گیج پوری دنیا میں استعمال کیا جا رہا ہے جو کہ مینوئل ہے۔ اسی کی بنیاد پر سارا ڈیٹا مرتب کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بارش کی پیمائش کے آلات پاکستان میں محکمہ موسمیات کے سو سے زائد مراکز میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ آلات مسلسل بارش کی پیمائش سے ہمیں مطلع کرتے ہیں۔ کچھ شہروں میں ڈیجیٹل طریقوں سے بھی بارش کی پیمائش کی جاتی ہے۔

Tags: ڈاکٹر خالد مسعودرین گیجزماہرین موسمیاتمحکمہ موسمیاتمینوئل
sohail

sohail

Next Post

گھر بیٹھے پیسے کمائیں، گوگل نے نئی ایپ متعارف کرا دی

فٹبال کی نگری کے شہنشاہ میراڈونا دنیا سے رخصت ہو گئے

ٹوئٹر پر بلیو ٹِک اکاؤنٹ اب ہر کسی کی دسترس میں

بلاول بھٹو کا کورونا ٹیسٹ مثبت، بہن کی منگنی میں شریک نہیں ہوں گے

بھارت: ریاستی انتخابات میں پاکستان اور سرجیکل سٹرائیک کے نعرے لگ گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In