• Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
بدھ, اپریل 15, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Rauf Klasra
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
  • Home
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انتخاب
  • دنیا
  • کورونا وائرس
  • کھیل
  • ٹیکنالوجی
  • معیشت
  • انٹرٹینمنٹ
No Result
View All Result
Rauf Klasra
No Result
View All Result
Home پاکستان

پڑھنا نہیں آتا تو کارڈ پر تاریخ دیکھ لیں، بختاور منگنی کی جعلی ویڈیوز پر برہم

by sohail
نومبر 26, 2020
in پاکستان, تازہ ترین
0
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو اپنی منگنی کی جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کیے جانے پر برہم ہو گئیں۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے اپنی منگنی کی جعلی ویڈیو پھیلانے والوں سے شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ ان تصویروں اور ویڈیوز سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

بختاور بھٹو نے انیس جیلانی نامی ٹوئٹر صارف کی ٹویٹ کا لنک شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر کسی بھی شخص کو پڑھنا نہیں آتا تو وہ کم از کم مذکورہ ویڈیو میں ان کی اور ان کے اہل خانہ کی غیر موجودگی پر تو غور کرے۔

انہوں نے جھوٹی تصاویر اور ویڈیوز پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی منگنی کے کارڈ پر منگنی کی تقریب کی تاریخ واضح طور پر 27 نومبر لکھی ہوئی ہے۔

These are obviously not my videos nor have anything to do with me. If reading isn’t your speciality (clearly says 27th on the leaked cards) then perhaps basic vision will allow you to see Bakhtawar is not in any of these videos neither are her very identifiable family members. https://t.co/Y5FbHulOMm

— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) November 25, 2020

بختاور بھٹو زرداری کی ٹویٹ کے بعد انیس جیلانی نے اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی جعلی ویڈیو پر معافی مانگی اور بتایا کہ انہوں نے ویڈیو ڈیلیٹ کر دی ہے۔

یاد رہے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے اپنی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب 27 نومبر کو کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بختاور بھٹو زرداری کی منگنی صنعت کار محمد یونس چوہدری کے بیٹے محمود چوہدری سے بلاول ہاؤس میں ہوگی، منگنی کی تقریب کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

منگنی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے لیے کورونا کا منفی ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب بختاور بھٹو زرداری کے اکلوتے بھائی اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قرنطینہ منتقل ہو گئے ہیں۔

بلاول بھٹو اپنی بہن کی منگنی میں شریک نہیں ہوں گے۔

بختاور بھٹو کی منگنی سے متعلق خبریں تھیں کہ وہ تقریب میں اپنی والدہ بینظیر بھٹو کی جانب سے نکاح پر پہنے گئے گلابی و ہرے رنگ کے لباس جیسا لباس پہنیں گی۔

Tags: آصف زرداریانیس جیلانیبختاور بھٹوبلاول بھٹو زرداریجعلی ویڈیو
sohail

sohail

Next Post

والدہ کے جنازے میں شرکت کے لیے شہباز شریف کی رہائی منظور

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ، بھارت ایشیا کا کرپٹ ترین ملک قرار

کورونا وبا: برطانوی معیشت 300 سالہ تاریخ کی بدترین صورتحال کا شکار

کیا سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرنے والا ہے؟ مائیک پومیو نے وضاحت پیش کر دی

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، نیوزی لینڈ نے پی سی بی کو دھمکی دے دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Advertise
  • Careers
  • Contact

© 2024 Raufklasra.com

No Result
View All Result
  • Home
  • Politics
  • World
  • Business
  • Science
  • National
  • Entertainment
  • Gaming
  • Movie
  • Music
  • Sports
  • Fashion
  • Lifestyle
  • Travel
  • Tech
  • Health
  • Food

© 2024 Raufklasra.com

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In